یہ گندگی کے ڈھےراوریہ تڑپادینے والی بدبوحکام کی ناک میں دم کرنے سے قاصرکیوں؟
اعجاز کوہلی
مینڈھر//مینڈھر قصبہ سے تعلق رکھنے والے کئی ذی شعور لوگوں نے ریاستی گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مینڈھر قصبہ کی حالت نہائت ہی خستہ ہے اور مینڈھر قصبہ کو میونسپلٹی کا درجہ دیا جائے ان کا کہنا تھا کہ مینڈھر قصبہ کے لوگ گذشتہ کئی سالوں سے میو نسپلٹی کی مانگ کر رہے ہیں لیکن اس وقت تک ریاستی حکومت نے ان کی مانگ کو پورا نہیں کیا ہے۔نمائندہ سے بات کرتے ہوئے محمد لطیف،عبدل حکیم،عبدل وحید،عرفان احمد،چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ مینڈھر قصبہ کو فوری طور میونسپلٹی کا درجہ دیا جائے کیونکہ مینڈھر قصبہ کی حالت نہائت ہی خستہ ہے اور قصبہ میں صفائی نہیں ہو رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ قصبہ کے اندر نالیوں کی حالت نہائت ہی خستہ ہے جس سے بارشی موسم میں پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں کے اندر چلا جاتا ہے جس سے لوگوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب سرکار نے ہر چھوٹے بڑے قصبہ کو میونسپلٹی کا درجہ دے کے رکھا ہے تو مینڈھر قصبہ کے لوگوں کے ساتھ کیوں نا انصافی کی جا رہی ہے اور مینڈھر قصبہ میں لوگ پریشان ہو تے جا رہے ہیں کیونکہ صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے ہر نالی سے بد بھو آتی ہے اور جو بھی صفائی کرنے والے کرم چاری ہیں وہ مینڈھر بازار کا کوڑاکرکٹ اگھٹا کر کے نزدیکی پل کے ساتھ ڈالا دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں پر کئی ٹن گندی کے ڈھیر جمع ہے جس کی وجہ سے پورے علاقہ کے اندر بدبو پھلی ہوئی ہے اور عام آدمی کا اس پل سے چلنا خطرہ سے خالی نہیں ہے کیونکہ اس بدبو کی وجہ سے کئی قسیم کی بیماریاں لگنے کا اندشہ ہے جبکہ مینڈھر قصبہ کے اندر ایک باتھروم بس آڈے پر ہے جس کی حالت نہائت ہی خستہ ہے اور عام لوگوں کو کھلے عام نالے پر جانا پڑتا ہے جس سے بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے جبکہ محکمہ دیہی ترقی کے پاس اتنے بڑے فنڈ نہیں ہیں جس سے قصبہ میں صفائی رکھی جائے اور نالیاں بھی درست کی جائیں تاکہ پانی لوگوں کے مکانوں اور دکانوں کے اندر نہ جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مینڈھر قصبہ میں ہزاروں کی تعداد میں آبادی ہے جس کو میونسپلٹی کا درجہ دینا اولین فرض ہے انھوں نے ریاستی گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ قصبہ کی حالت کو دیکھتے ہوئے فوری طور مینڈھر قصبہ کو میوسپلٹی کا درجہ دیا جائے ورنہ ہم لوگ احتجاج کریں گے۔