مودی اور بی جے پی کی نفرت کی سیاست پر کانگریس جیت حاصل کرے گی:راہل
یواین آئی
نئی دہلیکانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج کہا کہ لوگ اس وقت پریشان اور دوچار ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دوبارہ اقتدار میں نہیں آئے گی۔محترمہ واڈرا نے یہاں نئی دہلی لوک سبھا حلقہ میں ووٹ ڈالنے کے بعد کہا“یہ الیکشن بہت اہم ہے ، ملک کی جمہوریت کو بچانے کے لئے یہ الیکشن لڑ رہے ہیں، یہ سوچ کر میں نے ووٹ دیا ہے ۔ بالکل واضح ہے کہ بی جے پی کی حکومت جا رہی ہے ۔ عوام میں غم و غصہ ہے ۔عوام پریشان ہے اور اپنی اس پریشانی کو ووٹ کے ذریعے اظہار کریں گے ”۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا“جو وعدے آپ نے کئے تھے ، 1500000 سب کے اکا¶نٹ میں ڈالیں گے ، دو کروڑ لوگوں کو روزگار دیں گے ،اس کا تو جواب دیتے نہیں، باقی ادھر ادھر کی باتیں کرتے ہیں ۔ ہمارے لیڈر عوام کے مسائل اور اس کا حل کیسے ہوگا اس کی بات کرتے ہیں۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے سترہویں لوک سبھا کے لئے ہو رہے عام انتخابات میں پارٹی کی جیت کا دعوی کرتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ محبت کی سیاست کانگریس پارٹی کی برسوں پرانی علامت رہی ہے اور یہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نفرت کی سیاست پر جیت حاصل کرے گی۔ مسٹر گاندھی نے یہاں اورنگزیب لین واقع پولنگ مرکز پر اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ “کانگریس یہ انتخابات روزگار، کسانوں کے مسائل، نوٹ بند¸ اور جی ایس ٹی کا معیشت پر اثر اور مودی حکومت کے دور میں رافیل سمیت بدعنوانی کے مختلف مسائل پر لڑ رہی ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کانگریس کو دہلی میں کتنی نشستیں ملیں گی، انہوں نے کہاکہ “یہ عوام کی صوابدید پر منحصر ہے ۔ عوام فیصلہ کریں گے کہ کون فاتح ہوگا”۔