سری لنکا میں خودکش بم حملوں کے بعد

0
0

عوامی طور سے مذہبی دعائیہ تقریب کاپہلااتوار
یواین آئی

کولمبوسری لنکا کی راجدھانی کولمبو میں ہزاروں کیتھولک عیسائیوں نے زبردست سیکورٹی کے درمیان اتوار کو دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ ایسٹر کے دن خودکش بم دھماکے میں 258 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سری لنکائی فوج جو خودکار ہتھیاروں سے مسلح تھی انہوں نے کولمبو کے تھمبرگسیا رہائشی علاقے میں سینٹ تھریسا چرچ کو اپنے حفاظتی حصار میں لئے ہوئے تھی جبکہ چرچ میں دھماکہ خیز مادہ کی موجودگی کی مکمل تلاشی لی گئی ۔اسپاریلنگ چرچ کی کار پارکنگ مکمل طور سے خالی تھی ۔ انتظامیہ نے زبردست سیکورٹی کی وجہ سے احاطے میں کسی بھی طرح کی گاڑیوں کی پارکنگ کی اجازت نہیں دی ۔حکومت سری لنکا نے 21 اپریل کو ہوئے بم دھماکہ کے لئے مقامی انتہا پسندوں پر الزام عائد کیا تھا جنہوں نے تین عیسائی گرجاگھروں اور تین پرتعیش ہوٹل کو نشانہ بنایا تھا۔جب سے خودکش بم دھماکے ہوئے ہیں تب سے پورے ملک میں چرچ کی باضابطہ مذہبی دعائیہ تقریبات منسوخ کردی گئی تھیں۔لیکن کولمبو کے آرک بشپ کارڈینل میل کوم رجنیتھ نے جمعرات کو اتوار سے دعائیہ تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کارڈینل گزشتہ دوہفتوں سے نجی طور سے اتوار کو دعائیہ تقریب منعقد کررہے تھے جسے قومی ٹیلی ویژن براہ راست نشر کیا جاتا تھا۔واضح رہے کہ 21 اپریل کو ہوئے خودکش بم حملوں میں 258 افراد ہلاک اور 500 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا