ضلع اسپتال راجوری ڈپٹی کمشنراعجازاسد کے دربارمیں زیرِ علاج!

0
0

قطارمیں کھڑے رہ کرعام مریضوں کی مشکلات کومحسوس کرنے کے بعد اسپتال انتظامیہ کااہم اجلاس،کئی فیصلے وہداےات جاری
عارف قریشی

راجوری //گذشتہ روز عام مریضوں کیساتھ قطار میں کھڑے ہوکراوپی ڈی سلپ بنانے ،اسپتال کااچانک معائنہ کرنے، غیرحاضرڈاکٹروں کی تنخواہیں بندکرنے ودیگر بدنظمی پانے کے بعد دوسرے ہی روز ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجازاسد نے ضلع اسپتال کے نظام کااپنے دربارمیں علاج ومعالجہ کرنے کااعادہ کیا اور اسپتال حکامڈاکٹروں کوطلب کیا۔عوام کو بہتر طبی سہولیات یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے یہاں ضلع ہسپتال کے کام کاج کا جائزہ لینے کیلئے کنسلٹنٹ، ڈاکٹروں اور میڈیکل افسران کا ایک اجلاس طلب کیا ۔جہاں موصوف نے ہسپتال کی کارکردگی اور حصولیابیوں ،ادویات، اسٹاف اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ضلع کمشنر موصوف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز قطار میں کھڑے ہوکر یہ محسوس کیا کہ مریضوں کو رجسٹریشن سلپ حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے مریضوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دو نئے کونٹروں کا قیام عمل میں لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیسن او پی ڈی کیلئے ایک اضافی کمرے کا اہتمام بھی کیا جائے ۔موصوف نے مزید کہا کہ وہ مخصوص دنوں کیلئے عوامی مشکلات و مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے ضلع ہسپتال میں موجود رہیں گے ۔اس دوران انہوں نے او پی ڈی، آئی پی ڈی بلاک اور کیزولٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں، ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نظام میں سدھار کے ساتھ ساتھ صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اور مریضوں کے ساتھ دوستانہ برتاﺅ کیا جائے ۔واضح رہے گزشتہ روز ضلع ترقیاتی کمشنر موصوف نے ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں وہ ایک قطار میں کھڑے نظر آئے اور اس دوران انہوں نے ہسپتال کے کام کاج کا جائزہ بھی لیا تھا جس پر اقدامات اٹھاتے ہوئے موصوف نے ہسپتال انتظامیہ کا اجلاس طلب کیا اور رجسٹریشن سلپ حاصل کرنے میں مریضوں کیلئے آسانی پیدہ کرتے ہوئے دو نئے کونٹر کھولنے کے احکامات صادر کئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا