ہند و پا ک افو اج اور سیا سی قیا د ت فو ری بریک لگائیں: ڈاکٹر شہزاد ملک

0
0

 

’خونی لکیرپہ صورتحال سنگین ‘
ناظم علی خان

مینڈھر//ما ہر تعلیم ڈاکٹر شہزاد ملک نے سرحدو ں پر گن گر ج مقامی آبا دی کےلئے با عث عذاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہند و پا ک افو اج اور سیا سی قیا د ت مو جو د ہ سنگین صورتحال پر فو ری بریک لگائیں۔ لائن آف کنٹرول پر آر پار فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ آبادی کی کسمپری اور ناگفتہ بہہ حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر شہز اد ملک نے کہا کہ انتظامیہ کے بلند بانگ دعوے زمینی سطح پر کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہے ہیں ، نہ تو مرکزی سرکار گولہ باری روکنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور نہ ہی ریاستی گو رنر انتظامیہ سرحدی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے حد متارکہ پر شدید فائرنگ اور گولہ باری ہورہی ہے لیکن حکومت کو یہاںکے لوگوں کومحفوظ مقامات منتقل کرنے کی کوئی پرواہ نہیں۔ جس کی وجہ سے سرحدی آبادی کے سر پر موت کا سایہ ہمیشہ منڈلا رہا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف کاغذی گھوڑے دوڑا رہی ہے جبکہ حقیقی معنوں میں متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے تحفظ ، قیام و طعام اور علاج و معالجہ کی سہولیات کہیں بھی میسر نہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہند وپاک کے درمیان تلخیوںاور رنجشو ں کا خمیا زہ ہمیشہ معصوم عوام کو ہی بھگتنا پڑ تا ہے جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضا ئع ہو رہی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ودنو ں ملکو ں کے درمیان کڑ واہٹ کے نتیجہ میںسر حد و ں گن گر ج کا سما ہے اور آر پا ر ابا دی کی زند گی بنی ہوئی ہے۔ اور سر حد و ں کے قریب رہنے والے لو گو ںکو ہر وقت اپنے سرو ںپر موتکا سایہ منڈلا تا نظر آرہا ہے ایسے میں ان کی زند گیا ں بھی غذاب بن کر رہ گئی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ بیشتر لو گ اپنی زند گیا ںبچانے کے لئے اپنے گھرو ں ، کھیتو ں، مو یشو ں و دیگر املا ک اور زند گی بھر کی کمائی کو چھو ڑکر ہجر ت کرہے ہیں۔ اور سر حدی آبا دی کو درپیش مشکلات اور مصائب دیکھ کر زی حسن انسان کا کلیجہ پھٹنے کو آتا ہے۔ انہو ں نے دونو ں ملکو ں کی سیا سی اور فوجی قیا دت سے اپیل کی ہے فو ری طور پر کشید ہ حالات کا بر یک لگا ئیں اور2003 جنگ بندی معاہدےپر سختی سے عمل کر یں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا