’کسی نے کچھ کیا ہو تو اس کو سزا ملے گی‘

0
0

بی جے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دیا ہے: رویندر رینہ
یواین آئی

جموںبی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ نے کہا کہ لیہہ معاملے پر پارٹی نے بھی ایک انکوائری کمیشن تشکیل دیا ہے اور کسی نے کچھ کیا ہو تو اس کو سزا ملے گی۔جمعرات کے روز یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع پارٹی دفتر پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے رویندر رینہ نے کہا ‘لیہہ معاملے پر بی جے پی نے ایک انکوائری کمیشن تشکیل دیا ہے جس میں سبکدوش جج صاحبان، سینئر وکلا، میڈیا سے وابستہ لوگ اور لیہہ کے لوگ بھی شامل ہیں۔ یہ ٹیم لیہہ پہنچے گی اور وہاں پوری طرح بات چیت کرے گی اور جو رپورٹ آئے گی اور پولیس کی طرف سے بھی جو رپورٹ آئے گی اس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی’۔پریس کانفرنس میں موجود ایک دو صحافیوں پر شک کی انگلی اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا ‘کہا جاتا ہے کہ وہاں ایک صحافی موجود تھا جو کانگریس پارٹی سے وابستہ ہے، کانگریس کا کونسلر رہا ہے اور بی جے پی سے ماضی میں ہارگیا ہے، اور چونکہ تین تاریخ کو لیہہ میں کانگریس کی ایک ریلی تھی جس میں صرف 70 لوگوں نے شرکت کی جبکہ بی جے پی کی ریلی میں دس ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی اس لئے مجھے اس میں کہیں نہ کہیں سازش نظر آتی ہے’۔رینہ نے کہا کہ صحافیوں کے پاس اپنے کیمرے، موبائیل فون اور ریکارڑر ہوتے ہیں اگر کسی نے وہاں غلط کام کیا تو فووری کارروائی کرکے اس چیز کو لفافے سے باہر نکال کر اس کی نمائش کرنی چاہئے تھی۔انہوں نے کہا کہ لیکن اس کے برعکس 60 گھنٹوں کے بعد ایک مکتوب سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتا ہے لہٰذا مجھے کنفیوڑن ہوا۔رویندر رینہ نے کہا کہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے جو حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں پولیس سے اس پورے معاملے میں تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ ہوجائے ہم اس حکم نامے کی خوش آمدید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی اور عدالت، پولیس، انتظامیہ، الیکشن کمیشن نارکو ٹیسٹ کریں گے تو میں اسA کے لئے تیار ہوں۔بتادیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کی طرف سے 2 مئی کو لیہہ کے صحافیوں کو ایک پریس کانفرنس کے اختتام پر رشوت دینے کی کوشش کے معاملے پر پولیس نے عدالت کے احکامات پر رویندر رینہ اور ایم ایل سی وکرم رندھاوا کے خلاف باقاعدہ ایف آئی درج کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا