مغل شاہراہ پہ سکیورٹی چیک اپ:مسافرپریشان

0
0

ےہ تماشہ سمجھ سے بالاتر،گورنرانتظامیہ کی مسلسل خاموشی حیران کن:انجینئروسیم کوہلی
لازواویب ڈیسک
جموںمغل شاہراہ پر سکیورٹی چیک اپ سے جہاں عوام کافی پریشان نظر آرہی ہے وہیں اس شاہراہ سے سفر کرنے والے مریضوں، طلباء،قبائل اور سیاحوں کو کافی پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔واضح رہے سکیورٹی چیک اپ کے سلسلہ میں مغل شاہراہ پر دیر تک مسافروں کو درماندہ ہونا پرتا ہے ۔اس سلسلہ میں اپنی گہری تشویش کااِظہارکرتے ہوئے نوجوان بھاجپالیڈرانجینئر وسیم کوہلی نے ریاستی گورنرستیہ پال ملک اوران کی انتظامیہ سے فوری مداخلت طلب کرتے ہوئے کہاکہ کئی ماہ بعدکھلنے والی اس شاہراہ سے خطہ پیرپنجال کے عوام کو بڑی راحت ملتی ہے اوریہ مصیبت زدہ اضلاع وادی سے ملتے ہیں، جہاں علاج ومعالجہ دےگرکام کاج کیلئے خطے کے لوگ جاتے ہیں، اور خاص طور پرمغل شاہراہ کے قدرتی حسن سے لطف اندوزہونے کیلئے سیاحوں کی بھاری تعدادآتی ہے اور یہ شاہراہ خطہ کی اقتصادی حالت میں بہتری لانے میں نمایاں کردارنبھاتی ہے، ہزاروں لوگوں کو اس سے روزگارملتاہے۔اُنہوں نے کہاکہ تلاشی کے نام پر کئی کئی گھنٹے مسافروں کودرماندہ کئے رکھناناقابل قبول ہے۔اُنہوں نے پولیس وسیکورٹی فورسز حکام سے پرزورمانگ کی کہ وہ اپنے چیکنگ کے سلسلے کواس طرح منظم کریں جس سے مسافروں کو کوئی دقت نہ ہواوروہ وقت پراپنی منزلوں کو پہنچ پائیں۔اُنہوں نے کہاکہ بیمارومجبورمسافروں کیساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی اس طرح مشکلات سے دوچارکرنے سے خطہ پیرپنجال کی اقتصادی حالت کوتباہ وبربادکرنے کاکام ہورہاہے جوکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیاجائیگا۔اُنہوں نے گورنرستیہ پال ملک سے پرزورمانگ کی کہ وہ اس ضمن میں فوری مداخلت کریں اور اس مصےبت سے عوام کو نجات دلائیں کیونکہ اس سے خطہ کے عوام میں زبردست غم وغصے کی لہردوڑ پڑی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا