132کے وی ٹرانسمشن لائن کی زد میں آنے والی زمینوں کے متعلق ہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
سرنکوٹڈپٹی کمشنر پونچھ نے کا ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں 132 کے وی ٹرانس مشن لائن کے ٹاوروں تلے آنے والی زمین کے مالکان کا ایک اجلاس طلب کیا ۔اس موقع پر کسانوں کے ساتھ ضلع کمشنر موصوف نے معاوضہ کے متعلق تبادلہ خیا ل کیا ۔اس موقع پراکثر کسانوں نے زمین کے معاوضے کا ریٹ کم ہونے کی بنا ءپر اجلاس سے کنارہ کشی اختیار کی۔جبکہ ڈپٹی کمشنر راہول یادو کے مطابق کچھ علاقہ جات میں پانچ لاکھ روپے فی کنال کے حساب سے معاوضہ مقرر کیا گیا تھا جس پر کسانوں نے اعتراض کیا اور کہا کہ زمین کا ریٹ ایس وقت مرلوں کے حساب سے ہے اورکسانوں نے اپنی زمینیں دینے سے قطعی انکار کیا ۔اس سلسلہ میںادھر گاو¿ں پمروٹ کے کسانوں نے اعتراض جتایا کہ ان کی زمینیں پہلے ہی دس کنال سے پندرہ کنال تک پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کے تلے آ چکی ہیں آپ جو باقی زمینی بجتی ہیں اس میں 132 کے وی ٹاور اگر لگائے جاتے ہیں تو پھر کسان آخر جائیں تو کہاں جائیں ؟۔ انہوں نے منڈی پھاگلہ اس سڑک کی بیک سائیڈ سے ٹاور لگانے کی مانگ کی بصورت دیگر کسانوں نے کہا کہ ہم عدالت کا سہارا لے کر اپنی بچی کھچی اراضی میں ٹاور قطعی نہیں لگانے دیں گے ۔ بعد ازاں نومنتخب مونسپلٹی کونسلر حضرات اور چیئرمین کے ساتھ خصوصی میٹنگ ہوئی جنہوں نے شہر میں بجلی پانی اور شہر سے گزرنے والے فٹ پاتھ پر مزید کام کرنے کا مطالبہ کیا۔ چیئرمین نے کہا کہ سرنکوٹ شہر میں کم و پیش اٹھارہ سو کے قریب ہی ووٹر ہیں جبکہ اس وقت 25 ہزار کے قریب لوگ آباد ہیں جنہیں تمام میونسپلٹی سے ماہیا ہونے والی سہولیات بہم پہنچائی جانی ہیں چیئرمین نے کہا کہ میونسپلٹی کے پاس آمدنی کے وسائل کم ہیں اور اخراجات زیادہ ہیں لہذا پنچایت کی تعمیر شدہ دوکانات کو میونسپلٹی کے حوالے کیا جائے تاکہ ذرائع آمدن میں اضافہ کرکے شہر میں صفائی ستھرائی کا کام سرانجام دیا جاسکے چیئرمین میونسپلٹی ممتاز بجار نے کہا کہ اس سے قبل کیا ہوا اس سے ہمیں کوئی غرض نہیں البتہ آئندہ کیلئے کوئی بھی غیر قانونی تعمیرات یا کوئی بھی غیرقانونی اقدام نہیں اٹھانے دیے جائیں گے اس موقع پر عبدالحمید منہاس نے کہا کہ شہر میں صرف ایک بیت الخلاءتعمیر ہے جو کہ کافی اندر ہے میونسپلٹی کے پاس پہلے ایک بیت الخلاءتعمیر شدہ تھا جو بعد میں منہدم کیا گیا وہاں پر مزید ایک بیت الخلاءتعمیر کیا جائے تاکہ عوام اور مسافروں کو پریشانی سے نجات مل سکے ۔