’بھاجپاکامِشن کشمیرامن اورترقی‘

0
0

اگر ترقی اور امن آگیا تو کشمیرکی جماعتوںکے کارخانے بند ہوجائیں گے:اشوک کول
یواین آئی

پلوامہ بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری اشوک کول نے کہا کہ ان کی جماعت وادی کشمیر میں امن کے ساتھ ساتھ ترقی کا نیا دور لانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی مرکزیت والی جماعتیں وادی میں امن چاہتی ہیں نہ ترقی۔اشوک کول نے ہفتہ کے روز یہاں پارٹی امیدوار صوفی محمد یوسف کے حق میں منعقدہ انتخابی پروگرام کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا ‘بی جے پی کا کشمیر کے حوالے سے جو نقطہ نظر پہلے تھا وہی آج بھی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر میں امن آجائے ۔ باقی جماعتیں کشمیر میں امن چاہتی ہیں نہ ترقی۔ اگر ترقی اور امن آگیا تو ان کے کارخانے بند ہوجائیں گے ‘۔انہوں نے کہا ‘بی جے پی شروع سے ہی اس بات پر ہے کہ ہم کشمیر میں امن لانا چاہتے ہیں اور اس کی مجموعی ترقی یقینی بنانا چاہتے ہیں’۔بی جے پی ریاستی جنرل سکریٹری نے کہا کہ ان کی جماعت کا 1951 ءسے ماننا رہا ہے کہ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ۔ان کا کہنا تھا ‘جب بی جے پی وجود میں آئی تب یہ لوگ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے ۔ ہم 1951 ءسے ہی یہ بات کہہ رہے ہیں کہ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ۔ جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے ‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا