کہاکانگریس انتخابی منشوربانٹ رہی ہے،بھاجپالفافوں میں روپے
یواین آئی
امیٹھی کانگریس جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے بی جے پی پر امیٹھی میں گرام پردھانوں کو رشوت دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ“ کانگریس تو عوام کے درمیان اپنا انتخابی منشور تقسیم کررہی ہے لیکن بی جے پی والے گرام پردھانوں کو روپیوں سے بھرے لفافے سونپ رہے ہیں۔محترمہ پرینکا نے امیٹھی میں بی جے پی کے حق میں ووٹنگ کرانے کے لئے گرام پردھانوں کو 20۔20 ہزار روپئے دینے کا الزام لگاتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ بھگوا پارٹی کو غلط فہمی ہے کہ پشتوں سے چلے آرہے محبت اور سچی سیاست کی مثال کو رقم سے خریدا جاسکتا ہے ۔انہوں نے مرکزی وزیر اور امیٹھی سے بی جے پی امیدوار اسمرتی ایرانی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ علاقائی رکن پارلیمان راہل گاندھی کو“لا پتہ” بتانے والی اسمرتی ایرانی امٹھی آکر‘ناٹک” کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ“اسمرتی ایرانی آپ کے علاقے میں ناٹک کررہی ہیں۔ وہ خود 16 بار امیٹھی آئیں ہیں جبکہ آپ کے پسند راہل گاندھی ان سے دوگنی بار آئے ہیں۔ وہ آپ کے گا¶ں جاکر یہاں رہ چکے ہیں۔ محترمہ پرینکا نے کہا کہ یہ ملک بھر کی میڈیا کو یہاں بلا کر لوگوں کے درمیان جوتے تقسیم کرا کے امیٹھی کے لوگوں کی بے عزتی کرتی ہیں۔امیٹھی ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں یہی ہورہا ہے ۔ آپ کے سامنے بڑے بڑے دعوے کئے گئے ۔ لیکن زمین پر کچھ نہیں کیا گیا۔