مولانا عبد الحمےد نعےمی پر فورسزکی زےادتی کیخلاف پونچھ آگ بگولہ

0
0

داڑھی کی حفاظت کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تےار: مولانا فاروق حسےن مصباحی
سیدنیازشاہ

پونچھ ہم ضلع انتظامےہ کا امتحان لےنا چاہتے ہےں ۔ داڑھی اور ٹوپی کی بناءپر اگر اس طرح مولانا عبد الحمےد نعےمی کو ظلم کا شکار بناےا گےا ہے اس ظلم کو سہنے کے لئے ہمارے سےنے حاضر ہےں ہم پر آمن قوم ہےں ۔ ہمارے صبر اور حب الوطنی کا امتحان لےنا بند کےا جائے ۔ جب پورا کشمےر احتجاج پر تھا جب چناب کے تےور سخت تھے ہم نے تب بھی پونچھ کو آمن کو گہورہ بناےاہے لےکن ہمارے جماعت کے اےک عالم دےن اور سب سے بڑھ کر بنا ءکسی قصور کے اتنا زےادتی کا شکار بنانا کسی بھی صورت مےں برداشت نہےں ہے۔ ان خےالات کا اظہار آج ےہاں پونچھ مےں پر آمن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فاروق حسےن مصباحی مرکزی امام پونچھ نے کےا انہوںنے کہا ہمےں ا س بات کی جانکاری دی جائے ہندوستان کے کس قانون کے تحت ےہ ظلم کےا گےا ہے ۔ےہ مولانا عبد الحمےد پر تشدد نہےں بلکہ ہماری جماعت کے ہر شخص پر اور ہر مسلم پر ہے اور اس کا نوٹس نہ لےا گےا تو اس کے نتائج سنگےن ہونگے۔ جسکی ساری ذمہ داری رےاستی انتظامےہ پر ہوگی اس موقعہ پر بولتے ہوئے جماعت اہلسنت کے ترجمان مولانا بشارت حسےن ثقافی نے کہا مولانا عبد الحمےد نعےمی کے ساتھ ہندوستانی فوج کی سی آر پی اےف بٹالےن کی جانب سے ہونے والی زےادتی کسی بھی صورت مےں برداشت نہےں ہے اور اس طرح سے معزز شہرےوں پر ظلم کرکے فورسز عوامی اعتماد کھورہی ہے ۔ اس اس کا نتےجہ ہمارے جمہوری نظام کے لئے خطرے کانشان ہے ۔ انہوںنے کہا اگر عام شہرےوں کو نُقصان پہنچانا اور پھر کسی عالم دےن کو اس طرح حراساں کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ہم رےاستی گورنر ستےا پال ملک سے گزارش کرتے ہےں اگر بہت جلد ان فوجی اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہ کی توہم اپنی ساری ضلع کی عوام کے ساتھ سڑکوں پر اترے گے جسکی ساری ذمہ دارای انتظامےہ پر ہوگی ۔انہوںنے کہاہم اس مسئلے کو لےکر عدالت عالےہ کا دروازہ بھی کٹھکانے کے لئے تےار ہےں۔اور اگر انتظامی سطح پر ہمےں انصاف نہےں ملا تو ہم اپنا حق لےنے کے لئے کسی بھی سطح پر جانے کے لئے تےار ہےں اس موقعہ پر ضلع پونچھ کی تمام مساجد کے ائمہ نے شرکت کی اور پر امن احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے سی آر پی اےف کے جوانوں کے خلاف کاروائی کی مانگ کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا