سینٹرل یونیورسٹی کشمیر نے پریس کی آزادی کے عالمی دن کی تقریب کا انعقاد کیا

0
0

میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے :پروفیسر ولی محمد
لازوال ڈیسک
سرینگرسینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے ڈپارٹمنٹ آف کنورجنٹ جرنلزم نے پریس کی آزادی کے عالمی دن کے موقع پر نوگام کیمپس میںایک اہم تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈائریکٹر نوگام کیمپس پروفیسر ولی محمد شاہ ، ڈین اسکول آف میڈیا اسٹڈیز پروفیسر حمید اللہ مرازی، ڈی سی جے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر جان بابو کوئے ، سینئر ایگزکیوٹیو ایڈیٹر گریٹر کشمیر ہلال احمد میر و دیگران نے شرکت کی ۔اس موقع پر پروفیسر ولی محمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ سے وابستہ طلاب اور صحافیوں کیلئے اس دن کی کافی افادیت ہے کیونکہ وہ اپنے کام کے دوران کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اور اس کو مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر ذروئع ابلاغ سے وابستہ لوگوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا