ست شرما نے دراس میں پولنگ بوتھ اجنٹوں کا اجلاس طلب کیا

0
0

کہا چوبیس گھنٹوں محنت کی جائے ہر شخص تک پہنچنے کیلئے سرگرمیاں جاری رکھیں
لازوال ڈیسک
کرگل لداخ اور کرگل میں بھاجپا امیدواروں کو متاثر کرنے کے سلسلہ میں یہ یہاں دراس میں سابق وزیر و بھاجپا لیڈر ست شرما نے پولنگ بوتھ اجنٹوں کا ایک اہم اجلاس طلب کیا اور انھیں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کیلئے مکمل تیاری کی جائے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ریاستی نائب صدر بی جے وائی ایم محمد حسن پاشا، منڈل صدر بلال محمد، ضلع نائب صدر لیہہ نذیر احمد و دیگران موجود تھے ۔وہیں ست شرما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کو دو دن رہ چکے ہیں اور چوبیس گھنٹوں کام کیا جائے تاکہ علاقہ میں کوئی بھی شخص پہنچ سے نہ رہ جائے ۔انہوں نے کارکنان سے کہا کہ پولنگ کی شرح پر خصوصی دھیان دیا جائے ۔اس موقع پر بھاجپا کے دیگر لیڈران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا