بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ،راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا
لازوال ڈیسک
جموں ملک میں صفائی کی اہمیت پر مختلف پروگراموں کے ہمراہ سوچھ بھارت ابھیان نے پورے ملک میں کافی اہمیت حاصل کی ہے ۔علاوہ ازیں صفائی کی خاطر جموں میں جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کافی اہم اقدامات اٹھانے کی سرخیاں اکثر و بیشتر اخباروں کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن دوسری جانب جموں کے گجر نگر سے میونسپل کا پیار اس بات کی خوب عکاسی کرتا ہے جہاں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور اس جانب کوئی بھی توجہ دینے کو تیار نہیں ہے ۔واضح رہے جموں گجر نگر کے وارڈ نمبر چھ میں گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر نظر آتے ہیں اور اس علاقہ میں صفائی کا فقدان ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ واضح ہے ۔وہیں گنڈگی کے ڈھیروں کی وجہ سے یہاں پر چلنا بھی محال ہوا ہے ۔اسلئے جموں میونسپل کارپوریشن کو چاہئے کہ سوچھتا مشن کو کامیاب بنانے میں اپنا قلیدی کردار ادا کرتے ہوئے یہاں گجر نگر کے وارڈ چھ میں صفائی کا خصوصی انتظام کیا جائے تاکہ بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ختم ہو سکے اور راہگیروں کو چلنے میں دشورایوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔