ہندستان میں ہوگی دنیا کی پہلی فرنچائزز موٹر اسپورٹس لیگ

0
0

یو این آئی
نئی دہلی// ہندستان میں فرنچائزز پر مبنی دنیا کی پہلی موٹر اسپورٹس لیگ کا انعقاد اس سال اکتوبر میں کیا جائے گا اور اس میں آٹھ شہر کی فرنچائزز ٹیمیں شامل ہوں گی۔ہندستان کے اسٹار بین الاقوامی کار ریسر ارمان ابراہیم (29 سال) اور آدتیہ پٹیل (30) نے جمعہ کو ملک کے واحد فارمولا ون بدھ انٹرنیشنل سرکٹ میں یہ اعلان کیا۔ یہ اسٹار ریسر دو سیٹوں والی اپنی ا سپورٹس کار ریسنگ لیگ کو ملک میں لا رہے ہیں جسے ایکسٹریم 1 ریسنگ لیگ یا ایکس 1 ریسنگ لیگ کا نام دیا گیا ہے ۔ارمان ابراہیم نے بتایا کہ لیگ میں آٹھ شہر کی فرنچائزز ٹیمیں شامل ہوں گی اور ہر ٹیم میں 2 کاریں اور 4 ڈرائیور ہوں گے ۔ اس طرح اس لیگ میں کل 32 ریسر ہوں گے جس میں ملکی اور بین الاقوامی مرد اور خاتون ریس چمپئن شامل ہوں گے ۔ یہ 12 ہفتہ چلے گی جس میں 24 ریس دن ہوں گے اور اس میں کل 40 ریس ہوں گی۔یو این آ

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا