چیف ایگزکیٹوو محکمہ صحتِ عامہ و اے ای مکینکل نے پونچھ کے پمنگ ا سٹیشنوں کا کیا دورہ

0
0

ضلع بر میں پانی کی شکایات کا کیا جائے گا مکمل حل :ایکس سی این پی ایچ ای
سید نیاز شاہ
پونچھ//آج محکمہ صحت عامہ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اے ای مکینیکل نے پہنچ کے مختلف پمپنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے تمام اسٹیشنوں پر موجود مشینری کا جائزہ لیا اور مختلف علاقوں کے سرپنچوں پنچو ں و معزز شہریوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ اس متعلق تبادلہ خیال کیا کہ کہاں کہاں پر پانی کی سپلائی باہم پہنچانے کے لیے مشینری کی ضرورت ہے۔ بعد ازاں محکمہ صحت عامہ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ رمضان المبارک کا متبرک مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی ضلع بھر میں پینے کے صاف پانی کا معقول انتظام کردیا جائے گا ۔جہاں جہاں پر کسی بھی مشینری میں کوئی خرابی ہے اسے دور کیا جائے گا اور ہر جگہ کا سروے کرنے کے بعد پانی پہنچانے کے لئے جہاں پائپوں کی ضرورت ہے یا جو بھی محکمہ کی ذمہ داری بنتی ہے ہر ممکنہ صورت میں پوری کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا