شاہ پور سیکٹر میں ایک بار ہند۔پاک افواج آمنے سامنے،شدیدگولہ باری
ناظم علی خان
مینڈھرملک میں چناﺅہیں توریاست جموں وکشمیرکے سرحدی اضلاع راجوری پونچھ کی خونی لیکر پہ تناﺅہے،ہند۔پاک افواج ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آئی ہیں، اور دونوں اطراف سے بھاری گولہ باری کاتبادلہ ہواہے۔دفاعی ذرائع کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے شاہ پور سیکٹر میںپاکستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہد ے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے چوکیوں اور رہا ئشی علاقو ں کو نشانہ بناتے ہوئے زبردست گولہ باری کی جس کی وجہ سے سرحدی آبادی دہل اُٹھی اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔ ذرائع نے پاکستانی فوج زرائع نے بتا یا کہ پاک فوجی نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں فوج نے بھی اپنے بندوقوں کے دہانے کھول کر بھر پور جواب دیا ہے ۔ذرائع نے بتا یا کہ پا کستا نی افو اج نے چند دنوں کی خاموشی کے بعد آج ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کی وجہ سے پونچھ کے شاہپور کے سرحدی علاقے دہل اُٹھے اور سرحدی آبادی سہم کے رہ گئی۔ اس دوران آر پار شلنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں لوگوںنے اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی ہے ۔ اس دوران فوجی تر جمان جمو ں لفڈنٹ کر نل دویندآنند نے بتا یا کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کی ۔تاہم اُس پار ہوئی گولہ باری کے نتیجے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ فوجی تر جمان نے بتایا کہ فوج نے بھی پاک گولہ باری کا بھر پور جواب دیتے ہوئے پاکستاتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناکر جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول اور سرحدوں پر کشیدگی کے بیچ گذشتہ ماہ سے ہی شدید گولہ باری جاری ہے تاہم آج چند دنوں کی خاموشی کے بعد سرحدوں پر ایک بار پھر گولیوں کی گن گرج سنائی دی ۔ واضح رہے کہ 2003میں ہندوستان اور پاکستانی فوج کے مابین جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تاہم دونوں جانب کچھ مدت کے بعد ہی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ شروع ہوا اور دونوںممالک کی افواج ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں ۔ آر پار گولہ باری میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں افراد ازجان ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ۔