ونے شرما
ادھمپور // شیوسینا بالا صاحب ٹھاکرے جموں و کشمیر اکائی کی ریاستی صدر ڈمپی کوہلی کی ہدایت کے مطابق ریاست کے سیکرٹری جنرل یو جموں سے لوک سبھا امیدوار منیش ساہنی اور کٹھوعہ ،ادھمپور سے پارٹی امیدوار میناکشی سمیت پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں کے ساتھ ادھمپور کے ٹکری اور مانڈ علاقے کا دورہ کیا اور علاقے کے ترقیاتی کام کی اسٹاک لیا اور رہائشیوں کی پریشانی حاصل کی ۔اس موقع پر موجود ٹکری کے پنچ بنسی لال او مانڈ نائب سرپنچ بھلوان سنگھ سمیت علاقے کے باشندوں نے بتایا کہ ٹکری سے مانڈ کو جوڑنے والی سڑک کے حالت کو لے کر وہ کافی سالوں سے پریشان ہیں۔ سڑک کو پکا کئے جانے کو لے کر وہ گزشتہ 10 سالوں سے تمام متعلقہ محکموں چکر لگا چکے ہیں لیکن انہیں صرف مایوسی ہی ہاتھ لگی ہے ۔وہیں علاقے کے رہائشی بلدیو سنگھ نے پانی کا مسئلہ بھی اُٹھایا۔ اس موقع پر بلدیو سنگھ، بنسی لال، شیوچرن، تارا چند سمیت درجنو نے شیوسینا کا دامن تھاما۔