بھاجپا لداخ کیلئے یونین ٹیریٹری درجہ دینے کی وعدہ بند:ست شرما
لازوال ڈیسک
جموں پارلیمانی نشست لداخ پر کامیابی حاصل کرنے کیلئے یہاں بھاجپا لیڈران کی سرگرمیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں بھاجپا لٰڈر و سابق وزیر ست شرما نے میتا، یوجولک، سرلی بلاک اور تیسرو کا دورہ کیا ۔اس موقع پر بھاجپا لیڈران کے علاوہ ان کے ہمراہ کونسلر ذاکر اور زینب بھی موجود تھے۔وہیں ست شرما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کارکنان سے کہا کہ انتخابات ختم ہونے تک زمینی صورتحال کے ساتھ جڑے رہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے اپنے منشور میں خطے کیلئے یونین ٹیری ٹری کا درجہ رکھا ہے اور بھاجپا وزیر اعظم نرندر مودی کی قیادت میں اس کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لداخ کی خواندہ اور غیر خواندہ نوجوانوں کیلئے بھاجپا نے اپنے منشور میں خصوصی پیکیج رکھا ہے۔