نائب تحصیلدار حویلی و فوڈ انسپیکٹر نے کیا پونچھ بازار کا دورہ

0
0

تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کی کاروائی
سید نیاز شاہ
پونچھ// آنے والے رمضان لمبارک کے پیش نظر آج نائب تحصیلدار حویلی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر بنائی گئی مختلف محکموں کی ٹیم نے پونچھ بازار کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوںنے اشیاءخوردنی کے ریٹ اور انکی کوالٹی وغیرہ چیک کی ۔جس دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اس مناسبت سے تحصیلدار موصوف نے بتایا کہ آج ہم نے رمضان سے قبل یہ دورہ کیا ہے اور یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں بدستور جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے دکانداروں نے بازار میں ریڑیاں پھڑیاں وغیرہ لگائی ہیں جو سرا سر قانون کی خلاف ورزی ہے آج ہم نے قلعہ مبارک کے قریب سے کچھ غیر قانونی عارضی دکانوں کو ہٹایا اور کچھ دکانداروں کو سخت ہدایات بھی دیں کہ وہ تجارتی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے گراہکوں کو بہتر سہولیات فراہم کریں ۔وہی انہوںنے کہا کہ دکاندار اور عوام بھی انکا ساتھ دیں تانکہ مل جل کر پونچھ کے نظامِ تجارت کو بہتر کیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا