تحصیلدار تھنہ منڈی انجم بشیر خان کھٹک کانو منتخب سرپنچوں کے ساتھ اجلاس

0
0

عمران شفیع
تھنہ منڈی //تحصیلدار تھنہ منڈی انجم بشیر خان کھٹک نے نو منتخب سرپنچوں کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد کی۔ جس میں مختلف عوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں اسناد، سڑکوں اور ریلیف کی ارسال اور علاقے میں پائے جانے والے بجلی وپانی نیز راشن سے متعلق امور زیر غور آئے، اس موقع پر بلاک تھنہ منڈی و پلانگڑکے 35 میں سے 23 سرپنچوں نے شرکت کی۔ تحصیلدار موصوف کو یقین دلایا کہ وہ عوام اور انتظامیہ کے درمیان ایک پل کا کام کریں گے تاکہ عوامی بہبود ممکن ہوسکے ۔اس موقع پر تحصیلدار موصوف نے مطلع کیاکہ 8 اور 22 مئی 2019 کو تھنہ منڈی کے الال و راجدھانی میں ریونیو کیمپ منعقد کئے جائیں گے۔ جنمیں انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ، کمنیٹی کاسٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ کے علاوہ RBA, ST, OBC, EWS, وغیرہ کے سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔،اس موقع پر سرپنچ منشی خان، سرپنچ فضل حسین خان، سرپنچ عبدالعزیز، سرپنچ نور حسین، سرپنچ عبدالرشید، سرپنچ غفور احمد ڈار، سرپنچ عبدالرشید ٹھکر، سرپنچ قمرزمان، سرپنچ ظہیر احمد، سرپنچ محمد اقبال، سرپنچ تصدق حسین، وغیرہ موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا