انڈین ٹریڈیونین کانگریس کی جانب سے یومِ مئی کے موقع پر کشتواڑمیں تقریب منعقد
لازوال ڈیسک
کشتواڑجموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ورکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے مزدورطبقہ کوملک کی ترقی اوراقتصادی پیش رفت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دےتے ہوئے کہاکہ کانگریس مزدروں کی بہبود اوران کے حقو ق کے تحفظ کی وعدہ بندہے۔انڈین ٹریڈیونین کانگریس کی جانب سے یومِ مئی کے موقع پریہاں کشتواڑمیں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے غلام محمد سروڑی نے کہاکہ کانگریس مزدورطبقہ کی بہبودان کے حقوق کوتحفظ دینے کیلئے ہمیشہ سنجیدہ اورجوابدہ رہی ہے۔سروڑی نے کہاکہ کانگریس نے ہمیشہ مزدورطبقے اور پچھڑے ہوئے کی حوصلہ افزائی اور بہبودی کی کوشش کی ۔اُنہوں نے ہندوستان میں عوامی تحریک کے قیام میں مزدوروں کی کردار کویاد کرتے ہوئے کہاکہ کئی دہائیوں پہلے مزدورطبقہ نے دنیاکونئی سمت دی۔سروڑی نے کہا”لیبرفورس قوم کی معماراورسماجی واقتصادی ترقی کی مختارہے“۔اُنہوں نے کہاکہ مزدوروں کے حقوق اوران کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے فلاحی اسکیموں کیلئے کانگریس ہمیشہ کوشاں رہے گی۔سروڑی نے مزدوروں کی ترقی کیلئے قلیل وطویل مدتی اقدامات پرزوردےتے ہوئے کہاکہ بہترصحت خدمات کیساتھ ساتھ بچوں کومعیاری تعلیم یقینی بنائی جانی چاہئے۔سروڑی نے بڑھتی مہنگائی پراپنی تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ اس کابراہ راست اثرمزدورطبقہ پرہی پڑتاہے جس پرحکومت کواقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔سروڑی نے کم سے کم اُجرت میں اضافے، پبلک وپرائیویٹ سیکٹرمیںڈی اے کے بقاےاجات کی ادائیگی،سروڑی نے مزدورطبقہ کے مسائل اُجاگرکرتے ہوئے ترجیح بنیادوں پرمتعددمسائل پرحکومتی مداخلت چاہی جن میںپبلک سیکٹرملازمین کوپنشن فوائد ،ایس آر او43کی پبلک سیکٹرمیں عمل آوری،ڈیلی ویجروں کی مستقلی، جن میں کیجول لیبرر، کنسولیڈیٹڈ ملازمین، آئی ٹی آئی ڈپلومہ ہولڈر جوکہ پی ایس یو اور سرکاری محکموں میںکام کررہے ہیں، پی ایس یوکوبجٹ میں امداد، بیماریونٹوں کوبحال کرنا، پی ایس یومیں بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانا، نجی سیکٹرمیں مقامی لوگوں کو روزگارمیں ترجیح دینا، ٹھیکہ نظام ختم کرنا، غےرقانونی طورپریونٹوں کوبندکردینے کے رجحان پہ قدغن لگانا، آلودگی پھیلانے والے یونٹوں کوبندکرنے وصنعتی پالیسی کونافذکرنے جیسے مسائل قابل ذکرہیں۔اس موقع پربولنے والوں میں لطیف حسین، عبدالوحید لون، سوہن لال، اور دےگران قابل ذکرہیں۔