شیر کشمیر بھون میں یوم مئی کی تقریب منعقد

0
0

نیشنل کانفرنس ورک فورس کی بہبودی اور با اختیار بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گی :سلاتھیہ
لازوال ڈیسک
جموں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کی جانب سے یہاں یوم مئی کی ایک اہم تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔وہیں شیر کشمیر بھون جموں میں منعقدہ اس تقریب میں نیہشنل کانفرنس لیڈر اور ریاستی سیکریٹری سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس ورک فورس کی بہبودی اور با اختیار بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ ورک فورس مزدور طبقہ کی فلاح کیلئے ہمیشہپ لڑی ہے ۔اس موقع پر سلاتھیہ نے شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی جانب سے کمزور اور مزدور طبقہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ ہر دن ہی یوم مزدور ہے اور یکم مئی کو اس کی تقریب منانا ایک تاریخی حیثیت ہے جہاں قربانیاں دینے والے سینکڑوں مزدوروںکو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے دیگر لیڈران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور قربانیاں دینے والے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔وہیں تقریب میں خواتین شاخ کی صوبائی صدر ستونت کور ڈوگرہ، سورن لتا، دیپ مہرا، ونود ٹاک، تھورو رام، چین سنگھ و دیگران نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا