ناردرن کمانڈر سرینگر وارد

0
0

بادابامی باغ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک

سرینگرناردرن کمانڈر نے بادامی باغ فوجی کیمپ میں کشمیر کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کاایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا ۔ ناردرن کمانڈر نے جھیل ڈل کے نزدیک قائم 144بٹالین سی آر پی ایف کیمپ جا کر وہاں پیرا ملٹری فورسز آفیسران کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر گفت وشنید کی۔ دفاعی ترجمان کے مطابق ناردرن کمانڈر نے شمالی کشمیر میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق ناردرن کمانڈر لفتنٹ جنرل ” رنبیر سنگھ“ اچانک سرینگر وارد ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ سرینگر پہنچتے ہی ناردرن آرمی کمانڈر نے بادامی باغ سرینگر میں ریاست خاص کرو ادی کشمیر کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال پر فوجی کمانڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ناردرن کمانڈر نے کہاکہ عسکریت پسندوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے فوج اور دوسری سیکورٹی ایجنسیاں مستعد رہے ۔انہوںنے کہاکہ سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف سیکورٹی ایجنسیاں بہتر طریقے سے نپٹ رہی ہے۔ فوجی کمانڈر کے مطابق امن و امان کے قیام کی خاطر فوج کی جانب سے کی جانے والی کوششیں قابلِ تعریف ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں دن بدن حالات معمول پر آرہے ہیں اور کسی کو بھی حالات کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔ فوجی کمانڈر نے آفیسران پر زور دیا کہ عسکریت پسندوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے سرحدوں پر چوکسی بڑھانے کے ساتھ ساتھ عام کشمیریوں کے ساتھ بھی رابطے مضبوط کئے جائیں ۔ ناردرن کمانڈر نے کہا کہ وادی کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کیلئے فورسز اہلکار اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سرگرم جنگجوﺅں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ فوجی کمانڈر کے مطابق نامساعد حالات کے باوجود فوجی اہلکار اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔میٹنگ کے بعد ناردرن کمانڈر نے جھیل ڈل کے نزدیک 144بٹالین پیر املٹری فورسز ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر سینئر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی ۔ انہوںنے کہاکہ پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار ریاست میں امن و امان کے قیام کی خاطر دن رات ایک کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں پیرا ملٹری فورسز نے جس طرح سے اپنے آپ کو ثابت کیا وہ قابلِ تعریف ہے۔ دفاعی ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ناردرن کمانڈر وادی کے دورے پر سرینگر پہنچے اور سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا