وارانسی سے ایس پی امیدوار تیج بہادر کا پرچہ خارج

0
0

یواین آئی

وارانسیبی ایس پی کے برخواست جوان و وارانسی سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار تیج بہادر یادو کے پرچہ نامزدگی کو بدھ کو الیکشن افسرنے ان کو نوکری سے برخواست کئے جانے اور اس حوالے سے معقول جواب نہ دے پانے کے بموجب منسوخ کردیا۔وہیں پرچہ نامزدگی خارج ہونے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایس پی امیدوار نے افسران کے اس فیصلے کو غلط قرار دیا ہے ۔ملحوظ رہے کہ قانون کے مطابق اگر سرکاری نوکری سے کوئی بھی شخص بدعنوانی یا سرکشی کے الزام میں برخواست کیاجاتاہے تو وہ برخواستگی کی تاریخ سے اگلے پانچ سالوں کے لئے کسی بھی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے بھی ناہل قرار دیا جاتا ہے ۔ تیج بہادر یادو کو بی ایس ایف سے 2017 میں برخواست کیا گیا تھا۔ تیج بہادر یادو نے کہا کہ مجھے کل 6:15 بجے اس ضمن میں سرٹیفیکٹ دینے کے لئے کہا گیا تھا میں نے اسے پیش بھی کیا باوجود اس کے میرے کاغذات کو خارج کردیا گیا۔ میں انتظامیہ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرونگا۔قابل ذکر ہے کہ ریٹرنگ آفیسر سریندر سنگھ نے منگل کو تیج بہادر یادو کو ایک نوٹس جاری کر کے پوچھا تھا کہ ان کو بی ایس ایف سے کس بنیاد پر برخواست کیاگیا۔ملحوظ رہے کہ سماج وادی پارٹی نے نریندر مودی کے خلاف وارانسی سے تیج بہارد یادو کو اپنا امیدوار بنایاتھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا