گڑھ چرولی میں نکسلی حملہ، 16جوان شہید

0
0

ماو¿نوازوں کے حملے کے مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا:وزیراعظم
یواین آئی

ناگپورمہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع میں آ ج نکسلیوں نے ایک طاقت ور دھماکہ کرکے پولیس کی ایک گاڑی کو اڑا دیا۔ جس سے سولہ پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق گڑھ چرولی میں ماونوازوں نے پولیس کی گاڑی پر اس وقت نشانہ بنایاجب پولیس کی ایک ٹیم ایک مہم پر جارہی تھی۔ اس سے پہلے صبح نکسلیوں نے گڑھ چرولی علاقے میں ایک سڑک بنانے والی کمپنی کے کم سے کم 25 گاڑیاں جلا دی تھیں۔ نکسلیوں کے ذریعہ پولیس کی گاڑیوں کو تباہ کرنیکے بعد پولیس اور نکسلیوں کے درمیان فائرنگ بھی ہوئی۔ریاست کے وزیر اعلی دیویندر فرنویس نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نکسلیوں کے اس بزدلانہ حملے میں سی60 فورس کے ہمارے سولہ جوان شہید ہوگئے ہیں اور میری دلی ہمدردی شہید جوانوں کے رشتہ داروں کے ساتھ ہیں۔ میں ڈائریکٹر جنرل پولیس اور گڑھ چرولی کے پولیس سربراہ کے رابطہ میں ہوں۔وزیر اعلی نے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نکسلی مسئلے سے سختی سے نمٹا جائے گا۔اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے مہاراشٹر کے ضلع گڑھ چرولی میں پولیس کی ایک ٹیم پر ماو¿نواز کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا،‘گڑھ چرولی میں ہمارے سکیورٹی اہلکاروں پر بزدلانہ حملے کی میں سخت مذمت کرتا ہوں۔ میں بہادر سکیورٹی اہلکاروں کو سلام کرتا ہوں۔ ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ متاثرہ خاندانوں کے تئیں افسوس اور تعزیت۔ اس حملے کے مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا’۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ ماو¿نوازوں نے مایوسی میں یہ بزدلانہ حملہ کیا ہے ۔ ہمیں اپنے جوانوں کی بہادری پر فخر ہے ۔ ملک کی خدمت میں ان کی اعلیٰ قربانی اکارت نہیں جائے گی۔ متاثرہ خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’میں نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے اس حملے کے بارے میں بات کی ہے اور بہادر پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ ہم ریاستی حکومت کی ہرطرح کی مدد دے رہے ہیں اور وزارت داخلہ صورتحال پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے ’۔ قابل ذکر ہے کہ ماو¿نوازوں نے آج صبح ریاستی پولیس کی ایک گاڑی پر شدید دھماکہ کرکے حملہ کر دیا جس میں 16 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا