پونچھ میں مکان کی چھت سے گرنے کے باعث 55 سالہ شخص لقمہ اجل

0
0

سیدنیاز شاہ

پونچھجموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں بدھ کی صبح ایک 55 سالہ شخص مکان کی چھت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مینڈھر کے داچھیل گا¶ں میں سومناتھ شرما ولد رگو ناتھ شرما نامی ایک 55 سالہ شخص اپنے تازہ تعمیر کئے گئے مکان کو پانی چھڑک رہا تھا کہ وہ اچانک بے ہوش ہوکرمکان کی چھت سے گر گیا۔اہلخانہ نے سومناتھ کو فوری طور سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔مینڈھر سب ضلع ہسپتال کے میڈیکل آفیسر جاوید احمد نے بتایا کہ سومناتھ کو جب ہسپتال پہنچایا گیا تو وہ مر چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ غالباً دل کا دورہ پڑجانے کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوکر مکان کی چھت سے گر گیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا