لوک سبھا انتخابات

0
0

کروڑوں کی منشیات اور نقدی ضبط
یواین آئی

نئی دہلی انتخابات میں دولت، طاقت اور کالے دھن کا غلبہ عام بات ہے لیکن اس بار الیکشن کمیشن کی گہری نظر کی وجہ سے لوک سبھا انتخابات کے دوران اب تک تقریباً 3300 کروڑ روپے کی نقدی، شراب اور منشیات ضبط کی جاچکی ہے ۔ کمیشن کے مطابق 30 اپریل تک 787.18 کروڑ روپے کی نقدی پکڑی گئی ہے ۔ اس بار منشیات کا بول بالا رہا۔ اب تک 1250.50 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کی گئی ہے ۔ صرف پنجاب میں 187.33 کروڑ روپے مالیت کی 7458 کلو گرام منشیات پکڑی گئی ہے ۔ مجموعی طور پر 63460.939 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی۔ اس کے علاوہ 972.378 کروڑ روپے مالیت کا سونا، چاندی اور دیگر قیمتی اشیا ضبط کی گئی ہے ۔ کل 249.82 کروڑ روپے کی شراب اور مفت تقسیم کرنے کے لئے رکھا گیا 53.328 کروڑ روپے کا سامان بھی پکڑا گیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا