کنیا کماری سے کرگل تک نریندر مودی کی ہمہ جہت ترقی کا ڈنکا بج رہا ہے :نقوی
یواین آئی
کرگلبی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہا ں کہا کہ کنیا کماری سے کرگل تک وزیر اعظم نریندر مودی کی ‘ہمہ جہت ترقی کا ڈنکا’ بج رہا ہے ۔لداخ لوک سبھا سیٹ کے لئے بی جے پی کے امیدوار مسٹر جامیانگ شیرنگ نامگیال کے حق میں یہاں منعقد ایک جلسہ عام سے خطا ب کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں مرکز کی مودی حکومت نے ‘بچولیوں۔ بے ایمانوں کے خلاف جہاد’ چھیڑ رکھا ہے ۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ کنیا کماری سے کرگل تک ‘عوام کی امانت میں خیانت کرنیوالے بوکھلا گئے ہیں۔مسٹر نقوی نے کہا کہ آزادی کے بعد سے جتنا پیسہ کشمیر کی ترقی کے لئے آیا اگر اس کا بیس فیصد بھی ایمانداری سے خرچ ہوتا تو کشمیر میں کسی بھی طر ح کا مسئلہ نہیں ہوتا۔ جن لوگوں نے جموں و کشمیر میں زیادہ عرصہ حکومت کی انہوں نے اپنی تجوریاں بھرنے میں زیادہ محنت کی اور کشمیر کے لوگوں کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا۔