شاہراہ پر پابندی اور جنوبی کشمیر میں گرفتاریاں ، کشمیرمیں ایمر جنسی نافذ : جی اے میر
شاہ ہلال
شوپیاں کشمیر میں سرینگر ۔جموں شاہراہ پر ہفتے میں دو روز تک عام لوگوں کی نقل و حمل پر پابندی اور شبانہ چھاپوں کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی وجہ سے پوری وادی میں ایمر جنسی قائم ہوئی ہے ، جس کے نتیجے میں لوگ زبردست خوف میں مبتلاءہو رئے ہیں ، ان باتوں کا اظہار پر دیش کانگریس کے ریاستی صدر اور پارلیمانی نشست انت ناگ کے امیدوار جی اے میر نے کیا ۔ انہوں نے بتایا کانگریس عوام دشمن تمام اقدامات اور پابندیوں کا جائزہ لے کر عوام کو انصاف فراہم کر ے گی ۔ غلام احمد میر شوپیان اور وچی میں میٹنگوں میں پارٹی ورکران سے خطاب کر رہے تھے ۔ کانگریس کے ریاستی صدر اور پارلیمانی انتخاب نشست انت ناگ کے امیدوار غلام احمد میر نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس نے کشمیر میں سرینگر جموں شاہراہ پر پابند عائد کرنے اور جنوبی کشمیر میں بڑے پیمانے پرشبانہ چھاپو میں نوجوانوں کی گرفتاریوں سے میں کشمیر میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کے دلوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا ہے انہوں نے کہا کاکانگریس پارٹی ان تمام عوام دشمن اقدام کوجائزہ لے کر عوام کو انصاف فراہم کرے گی اس ظلم سے آزاد کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا لوگوں کو اس غلطی کا سزا دیا جاتا ہے جو انہونے نہیں کی ہے ۔غلام احمد میر شوپیان اور وچی حلقہ انتخابات میں عوامی میٹنگو سے خطاب کر رہے تھے ۔میرنے لوگوں کو یقین دلایا کہ پارٹی ان تمام کانگریس پارٹی ریاستی اور مرکزی سرکار کی جانب سے ان تمام پابندیوں اور گرفتاریوںکے سلسلے کو ختم کر کے اس دل دلے سے باہر نکالا جائے گا۔ میر نے کہا ہمارے لوگولوں نے پی ڈی پی بی جے پی سرکار کے دورامیںکافی ظلم اور ستم دیکھئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا وقت آیا ہے کہ لوگ انہیں سبق سکھا کر شکست سے دوچار کریں گے ۔ میر نے کہا کہ تعلیمی اداروں،اور شاہراﺅں پر پابندی،لگالنے کے علاوہ جنوبی کشمیر کے شوپیان اور پلوامہ میں وسیع پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کرنا انتہائی بدقسمتی اور قابل مذمت ہے ۔انہوں نے بتایامرکزی اور ریاستی بی جے پی اور آر ایس ایس سرکاروں کا بدترین کارنامہ ہے ۔ پردیش کانگریس صدر نے بتایازعفرانی پارٹی نے شکت کھائی ہے اب وہ لوگوں کا توجہ ہٹانے کے لئے اس طرح کے حربوکا استعمال کر رہی ہے ۔انہوں نے بتایا پورے ملک میں عوام نے اس طرح کا بدترین دور کبھی بھی نہیں دیکھا ہے ۔ انہوں نے بتایانرندر مودی سرکار نے عوام کو دھوکہ دیا اور وہ جذباتی انداز میں لوگوں کو بلیک میل کر رہا ہے ۔میر نے کہا ریاستی کی دو سیاسی پارٹیاں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی شاہراہ ک اور تعلیمی ادروں کی پابندی پراپنے مقاصد کے لئے سیاستی کھیل کھیل رہے ہیں تاکہ انہیں آنے والے انتخاب میں اس کا فائدہ ملے گا ۔ انہوں نے لوگوں کو مزکورہ موقع پرست پارٹی سے ہوشیار رہنے اور 6مئی کو پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹ کا استعمال کرکے ریاست کے خصوصی دفات اور فرقہ پرستوں کو یہاں سے باہر کرنے کے لئے اپنے ووٹ کا صیح استعمال کرنے کے لئے کہا ۔ میر شوپیان اور وچی میں کئی میٹنگوں سے خطاب کر رہے تھے ۔