خواص میں جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز کی جانب سے ادبی و ثقافتی پروگرام

0
0

ضلع راجوری کے معروف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو محظوظ کیا
عمرارشدملک
خواص// جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجزسب آفیس راجوری کے زیر اہتمام پہلی بار گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول خواص میں ایک ادبی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز نے 1989میں راجوری میں سب آفس قائم کیا تھا جس کے بعد یہاں بھی ادبی و ثقافتی پروگراموں کا آغاز ہو،ا لیکن سب آفس قائم ہونے کے بعد آج پہلی بار خواص جیسے دور دراز پہاڑی علاقہ میں محکمہ نے ایک بہترین پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مقامی لوگوں نے بڑئے پیمانے پر شرکت بھی کی ۔ کلچرل آفیسر راجوری پونچھ ڈاکٹر علمدار کی قیادت میں پہلی بار خواص جیسے پچھڑئے علاقے میں ادبی پروگرام منعقد ہوا جس میں ضلع راجوری کے معروف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو محظوظ کیا۔اس کے علاوہ شعراءحضرات نے اپنے تازہ کلام سے سامعین کو نوازا۔خواص بلاک کے مختلف پنچایتوں کے سرپنچوں اور پنچوں کے علاوہ اسکولی بچوں اور عام لوگوں نے پروگرام منعقد کئے جانے پر جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجزکے کلچرل آفیسر راجوری پونچھ ڈاکٹر علمدار کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ پہلی بار اس قسم کا پروگرام خوص میں منعقد ہوا ہے مقامی لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں ہورہا ہے کہ کلچرل اکیڈیمی نے اس علاقے میں اتنا بہترین پروگرام منعقد کیا ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اگر اس طرح کے پروگرام منعقد ہوتے رہے تو پھر خواص میں بھی ادبی اور ثقافتی ماحول بنے گا جو کہ علاقہ کے لئے فخر سے کم نہ ہوگا ۔ وہیں کلچرل آفیسر ڈاکٹر علمدار نے مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرئے رہتے مستقبل میں اس سے بھی بڑئے پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کروں گا جس میں ضلع راجوری کے فنکاروں کے علاوہ دیگر معززین کو بھی دعوت دی جائے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا