بلاک بدھل میں ہینڈپمپ کسی کام کے نہیں
عمرارشدملک
راجوری //بلاک بدھل میں محکمہ گراﺅنڈ واٹر مقامی لوگوں کے ساتھ مزاق کرنے میں لگا ہے حکومتوں نے پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے جگہ جگہ واٹر ہینڈ پمپ لگائے لیکن پھر محکمہ ہی بھول گیا کہ ان کی مرمت بھی کرنی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے واٹر ہینڈ پمپ کی اسکیم شروع کی جو کافی کامیاب رہی لیکن پھر ان کی طرف توجہ ہی نہیں دی گئی کہ وہ کام کررہے ہیں یا نہیں ۔ اس وقت ہم بدھل بلاک کی بات کرئے تو درجنوں ہینڈ پمپ ناکارہ ہوچکے ہیں اور صرف نمائش کے لئے ہی لگے ہیں کسی جگہ ہینڈ پمپ ناکارہ ہیں تو کسی جگہ پمپوں میں پانی ہی نہیں ہے لیکن انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی طرف سے کوئی سہولیات دستیاب نہیں مقامی لوگ دور دراز سے مٹکوں میں پانی لانے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ بدھل کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے عام لوگ کا فی پریشان اور مشکلات میں زندگی بسر کررہے ہیں ۔اس بار موسم گرما میں پانی کی سخت قلت ہوگی اور ایسے میں ہینڈ پمپ بھی ناکارہ ہوچکے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ناکارہ ہوئے ہینڈ پمپوں کو فوری طور پر ٹھیک کروایا جائے تاکہ پانی کی قلت دور ہوسکے ۔