ڈی سی راجوری سے موقع کا معائنہ کرنے اور قصورواروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
عمرارشدملک
راجوری //ہیملٹن پُل راجوری کی تعمیرنو کے کام میں بڑئے پیمانے پر ہیرا پھیری دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہیلمٹن پُل راجوری کم از کم پچاس سال قبل تعمیر کیا گیا تھا جس کے بعد چھوٹی چھوٹی مرمت کبھی کبھی کی لیکن ایک سال سے اس پُل پر گاڑیوں کا چلنا کافی مشکل ہوگیا تھا جس کے بعد پُل کو توڑ دیا گیا اور محکمہ پی ڈبلیوڈی نے ٹینڈر کر کے ایک مقامی ٹھیکیدار کو اس کی الاٹمنٹ کی ۔تاہم کام شروع ہوگیا لیکن پُل کی Abutmentsکو توڑا نہیں گیا اور اب پُورانے Abutments کو ہی مرمت کر کے نیا بنایا جارہا ہے اور اس سب میں محکمہ پی ڈبلیوڈی راجوری بھی شامل ہے۔ کیونکہ ان کی نظروں کے سامنے ہی کام ہورہا ہے ۔ بھاجپا کے مقامی لیڈر رنجیت تارا نے بتایا کہ ہیلمٹن پُل ایک تاریخی پُل رہا ہے اور آج اس کی تعمیر نو کام بھی جاری ہے لیکن بدقسمتی سے کام درست نہیں ہورہا کیونکہ پُل کی پرانی Abutmentsکو ہی مرمت کرکے نیا بنا رہے ہیں اور ہم چاہتے ہے کہ انتظامیہ اس پر کاروائی کرئے اور موقع کا معائنہ کیا جائے ۔تاکہ عام لوگوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جاسکے جو کل کو اس پُل سے سفر کرئے گے۔انہوں نے بتایا کہ ٹھیکیدار اور محکمہ کے ساتھ ساتھ دیگر اعلیٰ آفیسران کی ملی بھگت سے ہی یہ سب ہیرا پھیری ہورہی ہے ۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر شفقت میر نے بھی ہیلمٹن پُل کی تعمیر نو پر سوال اُٹھایا اور کہا کہ تعمیر نو کا مطلب ہوتا ہے کہ توڑ کر نیا بنانا لیکن یہاں Abutmentsپُرانے ہیں اور ان کی مرمت کی جارہی ہے ۔ شفقت میر نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد سے اپیل کی ہے کہ وہ موقع کا معائنہ کرکے اس میں شامل قصور واروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے ۔