راجوری میں آنگن واڑی مراکز پر اضلع انتظامیہ کا کریک ڈاﺅن

0
0

ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر 508آنگن واڑی کا اچانک معائنہ
چالیس مراکزمقفل پائے گئے اور دیوٹی اوقات میں 55ملازمین غیر حاضر پائے گئے
عارف قریشی
راجوریضلع انتظامیہ راجوری کی جانب سے آنگن واڑی سینٹروں کا اچانک معائنہ کیا گیا۔واضح رہے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اعجاز اسدک کی ہدایات پر ایس ڈی ایم ، تحصیلدار، نائب تحصیلدار نے اس کاروائی کو انجام دیا جبکہ اس کاروائی کاا ٓغاز یہاں صبح ٹھیک ساڑھے دس بجے کیا جس دوران ٹیموں نے ضلع کے مختلف 508آنگن واڑی مراکز کا معائنہ کیا جس میں سے چالیس مقفل پائے گئے اور 55آنگن واڑی ورکر اور ہیلپر غیر حاضر پائے گئے ،85کی تعیناتی پائے گئی اور35مراکز میں غزائیت یا اندراج کم پایا گیا ۔ وہیں کوٹرنکہ میں پندرہ آںگن واڑی مراکز کا معائنہ کیا گیا جن میں سے پانچ مقفل پائے گئے ،تین آنگن واڑی مراکز میں ورکران غیر حاضر پائے گئے اور چار میں تعیناتی پائی گئی ،منجاکوٹ میں 53آنگن واڑی مراکز کا معائنہ کیا گیا جن میں سے سات بند پائے گئے ،18ورکران غیر حاضر اور 23میں کم اندراج پایا گیا،تحصیل سیوٹ میں 18آنگن واڑی مراکز کا معائنہ کیا گیا جہاں ایک بن دپایا گیا ، دو میں عیناتی کا معاملہ سامنے آیا ،ایک میں ورکر غیر حاضر پائی گئی۔درہال میں 34مراکز کا معائنہ کیا گیا جہاں ایک میں تعیناتی کا معاملہ سامنے آیا اور ایک میں کم اندراج ۔وہیں تریاٹھ میں 57مراکز کا معائنہ کیا گیا جہاں تین ورکران کی غیر حاضری اور ایک میں تعیناتی کا معاملہ سامنے آیا۔کالاکوٹ میں 29آنگن واڑی مراکز کا معائنہ کیا گیا جن میں سے چار بند پائے گئے ،پانچ میں آنگن واڑی ورکران کی غیر حاضری اور چھ تعیناتی کے معاملات سامنے آئے۔سندر بنی میں 48مراکز کا معائنہ کیا گیا جہاں کوئی شکایت موصول نہ ہوئی اور بہترین سرگرمیاں جاری تھیں۔ تحصیل بیری پٹن میں 18مراکز کا معائنہ کیا گیا جہاں ایک ورکر کی غیر حاضری کا معاملہ سامنے آیا ۔تحصیل راجوری میں نو مراکز کا معائنہ کیاگیا جہاں بہترین سرگرمیاں جاری تھیں۔نوشہرہ میں 69آنگن واڑی مراکز کا معائنہ کیا گیا جہاں دو مقفل، ایک میں سرکر کی غیر حاضری اور ایک میں تعیناتی کا معاملہ سامنے آیا۔قلعہ درہال میں 22مراکز کا معائنہ کیا گیا جہاں نو بند پائے گئے ،نو ورکران کی غیر حاضری اور ایک میں اندراج کی کمی ۔وہیں خواص میں 65آنگن واڑی مراکز کا معائنہ کیا گیا جہاں چار بند پائے گئے ،ایک میں غیر حاضری اور51میں تعینای کا معاملہ سامنے آیا ۔اس سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے مقفل آنگن واڑی اور غیر حاضری کے معاملات میں کاروائی کےلئے فہرست طلب کی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا