لازوال ڈیسک
جموںکرائم برانچ جموں نے یہاں پونیت رسوترا ولد شام لال ساکنہ مکان نمبر 113ریہاڑی جموں کو 23/2019 U/S 420, 467, 468, 471/RPC P/S کرائم برانچ جموں کے تحت گرفتار کیا ۔واضح رہے مونیش بھٹیا نامی ایک شخص نے M/s ACE EngineeringInfra Tech Pvt. Ltd.سے سڈکو صنعتی علاقہ بڑی براہمنہ میں ایک کاروبار کا آغاز کیا جن کے تعلقات پونیت رسوترا کے ساتھ بہتر تھے ۔وہیں شکائت دہندہ مونیش بھاٹیا کے ساتھ تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے2015میں گرنٹر بنایا ۔بعد ازاں او ڈی لمٹ کیلئے پھر جائداد کا استعمال اور پھر شکائت دہندہ کو بتایا کہ اے وہیکل گراج سولہ کروڑ روپئے کی لاگت سے بڑی سپلائی ملی ہے ۔وہیں تحقیق کے دوران اس بات کی وضاحت ہوئی کہ پونیت رسوترہ اور سومیت رسوترہ نے بنک کے ساتھ فراڈ کیا اور دھوکہ باز نے جعلی دستاویزات بنائے ہیں ۔واضح رہے اس دھوکہ باز کو ڈی وائی ایس پی کرائم برانچ بھشن کمار گنجو کی زیر نگرانی حراست میں لیا گیا جو پولیس ریمانڈ پر ہے۔