جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لئے ماحول سازگار

0
0

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی سہ رکنی ٹیم کی رپورٹ،رواں ہفتے حتمی فیصلہ متوقع
یواین آئی

سرینگرالیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے مقرر ایک سہ رکنی ٹیم نے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے ماحول کو سازگار قرار دیا ہے ۔انگریزی روزنامہ ‘اکنامک ٹائمز’ کی ایک رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے لئے زمینی سطح پر حالات کا جائزہ لینے کے لئے سہ رکنی اوبزروروں کی ایک ٹیم نے پول پینل کو اپنی رپورٹ میں مطلع کیا ہے کہ ریاست میں عام انتخابات کے فوراً بعد اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے لئے ماحول سازگار ہے ۔رپورٹ کے مطابق نور محمد، ونود زٹشی اور اے ایس گل پر مشتمل خصوصی اوبزروروں نے 15 اپریل کو الیکشن کمیشن میں اپنی رپورٹ داخل کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 19مئی کو اختتام پذیر ہونے والے عام انتخابات کے بعد جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرائے جاسکتے ہیں کیونکہ تب تک سیکورٹی کی دستیابی کے معاملے حل ہوچکے ہوں گے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا اوبزروروں کی ٹیم کی سفارشات پر ہفتہ رواں میں ہی حتمی فیصلہ لے گا۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن اور ریاستی انتظامیہ نے جموں کشمیر میں ماہ رمضان، امرناتھ یاترا اور سیاحتی سیزن کے پیش نظر اسمبلی انتخابات ماہ ستمبر۔ اکتوبر میں کرانے کی تجویز پیش کی ہے ۔ 26 اپریل کو منعقدہ ایک میٹنگ میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاست میں ماہ ستمبر اور ماہ اکتوبر کے درمیان اسمبلی انتخابات کرانے کی تجویز پیش کی۔ مرکز نے ریاست میں ماہ نومبر میں اسمبلی الیکشن منعقد کرانے کی تجویز بھی پیش کی ہے ۔بتادیں کہ سال گذشتہ ماہ جون میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت پاش پاش ہونے سے جموں کشمیر میں گورنر راج نافذ ہوا۔ بعد ازاں یہاں صدر راج نافذ ہوا۔اگر ریاست میں منتخب حکومت نہیں بن گئی تو نئی لوک سبھا 20 جون سے صدر راج میں توسیع کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا