پونچھ ہسپتال کے قریب الٹو گاڑی میں ایک نوجوان کی لاش مشتبہ حالت میں بر آمد

0
0

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش سونپی ورثاءکو ۔تحقیقات جاری
سید نیاز شاہ
پونچھ// آج یہاں سرحدی ضلع پونچھ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب لوگ صبح کے وقت راجہ سکھ دیوو سنگھ جی ضلع صدر ہسپتال پونچھ کے قریب ایک لاش کو گاڑی میں دیکھا لوگوں نے فوراً پولیس کو مطلع کیا اور ڈی وائی ایس پی ہڈ کواٹر اعجاز بٹ کی قیادت میں پولیس ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لیتے تمام ضروری کاروائی عمل میں لائی جس میں فارنسک ٹیم نے تمام نشانات کو محفوظ کیا وہی فوٹو گرافی اور پوسٹ مارٹم کے بعد یہ لاش ورثاءکو سونپی گئی۔ اس متعلق ڈی وائی ایس پی ہڈ کواٹر اعجاز بٹ نے زرایع ابلاغ کو بتایا کہ اس شخص کا نام دیپک سنگھ ولد رتن سنگھ ہے جوکہ پونچھ کے کھوڑی ناڑ کا رہنے والا ہے آج یہاں مشتبہ حالت میں اس کی موت واقع ہوئی ہے جسکی پولیس مکمل تحقیق کرے گی اور اس متعلق ہم نے کیس درج کر کے کاروائی آج سے ہی شروع کر دی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک موت کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے ۔پوری تحقیق کے بعد وجہ موت آپ کے سامنے رکھی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا