عوامی نمائندگان ،سر پنچوں ،پنچوں کے وفود نے مختلف مسائل ابھارے
عارف قریشی
راجوری ضلع ترقےاتی کمشنر راجوری اعجازاسد نے گاﺅں ڈونگی مےں عوامی مسائل کی شنوائی کے لئے عوامی دربارکا انعقاد عمل میں لایا ۔عوامی شکاےات کی لئے برائے راست لگائے گئے اس دربار کا مقصد ضلع افےسران کے عوام تک پہنچ کر عوامی مسائل حل کرنا ہے ۔ ڈونگی ،کےری،ناریاں،شاہ پور،اگرتی و ملحقہ علاقہ جات کے سرپنچوں و پنچوں اور مختلف وفود نے ڈی سی سے ملاقات کی۔ اس دوران لوگوںںنے طبی نظام ،تعلےم سڑک ،نقل و حمل ،رابطہ،اسپورٹس ڈھانچے،آب پاشی،معاشی خدمات جےسے مسائل اٹھائے ۔جن مےں خاص طو رپر سرپنچوں کی جانب سے تحصےل دفتر ڈونگی،بلاک ڈیولپمنٹ دفتر ڈونگی کی تعمےر،اور منشےات مخالف سےنٹر ،ہےومن رےسورس سےنٹر، پی اےچ سی اور سی اےچ سی جیسے مےں قائم کرنے کی مانگ کی ۔ دربار مےں ڈاک بنگلہ سیال کوٹ ،چلاس ہائی اسکول ڈونگی کی درجہ بندی اےکسےنڈنٹل ہسپتال نارائن کی تعمےر جموں و کشمےر بینک شاخ ڈونگی ،اے ٹی اےم ناراےن،چلاس بسالی سڑک،شاہپور خان کڈہارا سڑک،تےری ترگےال پل کی تعمےر کےلر تا ڈونگی بس سروس ،نجی اسکول گاڑےوں کی جانچ،پنشن بقاےاجات کی واگزاری کی مانگ کی گئی ۔اس موقعہ پر عوام کی جانب سے پنشن کے تعلق سے اٹھائے گئے مسئلے پرمحکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے جواب مےں کہا گےاکہ 1504پنشن کے معاملات واگزار کئے گئے ہےں اور 12 22معاملات کواپروول کے لئے بھےجا گےا ۔ضلع ترقےاتی کمشنر نے دربار مےں کئی عوامی مسائل موقعہ پر حل کئے گئے اور متعلقہ محکمہ جات کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہداےات دی گئےں ۔ڈی سی نے آنگن واڑی سےنٹروں کے تعلق سے کہا کہ ضلع انتظامےہ آنگن وارڑی سےنٹروں کی جواب دہی پرکام کررہی ہے ۔ڈی سی نے پانی کے تعلق سے کہا اگراٹی وارڈ نمبر1وارڈنمبر2کلےری جاگےر کے لئے wssاسکےم کے تحت پانی کی ترسےلی لائنےں منظور ہوئی ہےں جو عنقرےب شروع ہوجائے گی ۔بجلی کے تعلق سے ڈی سی نے کہا بلاک ڈونگی کے لئے 22ٹرانسفامر1315پول 2رےسونگ سےنٹر کی تعمےر کی واگزاری کی گئی ہےں ۔ڈی سی نے کہا محکمہ تعمےرات عامہ کے تحت تقرےبا 13.07کلومےٹر سڑک پر اس مالی سال مےں تارکول بچھاےا جائے گا ۔جس مےں چنگس سے باگلہ،کےلر سے سوانی ،ٹاٹھلی سے شاہ پورسڑکےں شامل ہےں ۔انہوںنے انتظامےہ کے افےسران کوہداےات دی کہ وہ گرام سبھاوں مےں شرکت کرکے عوامی مسائل حل کرےں ۔ڈی سی نے عوام کو جانکاری دی کہ 61ذاتی اور 6کمےونٹی بےنکروں کی واگزاری کی گئی ہے حالانکہ وہ ناکافی ہےں مذےد 600بےنکروں کی لسٹ بھےجی گئی ہے ۔اس موقعہ پر ڈی سی نے اعلان کےا کہ اگری کلچر اور ہارٹی کلچر محکمہ اجتماعی کےمپ8مئی 2019کو کسانوں کے ڈونگی مےں منعقد کرے گااور علاقے مےں طبی خدمات کے لئے مذےد کےمپ آنے والے وقت مےں منعقد کئے جائےں گے ۔ڈی سی نے کہا عوام سرکاری اسکےموںسے فائدہ حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھےں اور عوامی مفاد کے لئے بہت ساری اسکےمےں ہےں جن سے عوام کو مفاد حاصل کرنا چاہئے ۔