آج ضلع کولگام میں پولنگ
3لاکھ 45 ہزار 486 ووٹروں کیلئے 433 پولنگ مراکزقائم
کے این ایس
اننت ناگ جنوبی کشمیرکے16اسمبلی حلقوں پرمشتمل اورچاراضلاع پرمحیط اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کیلئے تین مراحل میں ہورہی ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں آج یعنی29اپریل بروزسوموارکوضلع کولگام کے4اسمبلی حلقوں بشمول کولگام ،نورآباد،ہوم شالی بگ اوردیوسرمیں پولنگ ہوگی ،جسکے لئے ملی ٹنسی سے متاثرہ اس پورے ضلع میں سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ کشمیر نیو ز سروس (کے این ایس ) جنوبی کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے ضلع کولگام حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ۔اس دوران ضلع میں موجود345,486ووٹران کے لئے 433پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جو تقریباً تمام حساس اور انتہائی حساس قرار دئے گئے ہیں۔ادھر ضلع کے ووٹران میدان میں اترے14امیداوروں کے قسمت آزمائی کا فیصلہ کریں گے۔جنوبی کشمیرمیں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے سیکورٹی اعتبار سے انتہائی حساس ضلع کولگام کے4حلقہ انتخابات جن میں دیو سر،ہوم شالی بھگ،نور آباد،کولگام میںحفاظتی سمیت تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔دستیاباعداد شمار کے مطابق ضلع میں کل345,486موجود ہیں جن میں179,607مرد164604خواتین کے علاوہ 1264سروس ووٹران جن میں8خواتین بھی ہیں ادھر کل ووٹران میں8خواجہ سرا ووٹران بھی شامل ہیں۔ دستیاب اعداد شمار کے مطابق حلقہ انتخابات کولگام میں سب سے زیادہ یعنی 98298جن میں51051مرد اور4681کواتین، دیو سر91288جن میں47467مرد43324خواتین ،حلقہ انتخاب نور آبادمیںسب سے کم ووٹران 77171ووٹران موجود ہیں جن میں40093مرد اور36886خواتین شامل ہیں اسی طرح سے حلقہ انتخابہوم شالی بھگ میں 78669ووٹران موجود ہیں جن میں40996مرد اور 37576خواتین شامل ہیں،اس طرح سے ضلع میں پیپلز ڈیموک کریٹ پارٹی ّ(پی ڈی پی ) اورکانگریس کے درمیان سخت ٹکر مانا جاتا ہے ۔ خیال رہے جنوبی کشمیر کی پارلیمانی نشت پر18امیدوار میدان میں قسمت آزمائی کر رہے ا±ن میں نیشنل کانفرنس کے حسنین مسعودی ، بی جے پی کے صوفی یوسف ، کانگریس کے غلام احمد میر، پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی ،ینتھرس پارٹی کے نثار احمد وانی ، پیپلز کانفرنس کے چودھری ظفر علی ،مانو ادھیکار پارٹی کے سنجے کمار دھر ، پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے سریندر سنگھ اور آزاد ا±میدوار امتیاز احمد راتھر، رضوانہ صنم، ریاض احمد بٹ ، زبیر مسعودی ، شمس خواجہ ، علی محمد وانی ، غلام محمد وانی قیصر احمد شیخ ، منظور احمد خان اور مرزا سجاد حسین بیگ شامل ہیں خیال رہے مزکورہ نشت کا انتخاب3مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں پہلا مرحلہ23اپریل کو پہلا یعنی ضلع اننت ناگ کے انتخابات منعقد کئے گئے جس میں13.63فیصد رائے دہندگان نے اپنے آہنی حق کا ستعمال کیا ۔جبکہ تیسرا اور آخری مرحلہ پلوامہ شوپیان اضلاع کا6مئی کو منعقد کئے جائیںگے ۔