صرف کانگریس فرقہ پرست قوتوں کو شکست دے سکتی ہے

0
0

جھوٹ اور فریب پر مبنی سیاست کو اپنے ووٹ سے شکست دو:کانگریس
کے این ایس

سرینگرکانگریس نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انتخابات میں اپنے ووٹ سے دھوکہ دہی ، جھوٹ اور فریب پر مبنی سیاسی پارٹیوں کو اپنے ووٹ سے شکست دیکر ایک سبق سکھائیں ، جبکہ مزکورہ پارٹیوں نے لوگوں کو اپنے ووٹوں کی خاطر مختلف بہانے تلاش کر کے گمرہ کیا ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پارلیمانی انتخاب اننت ناگ کے امیدوار غلام احمد میر کو بھاری اکثر سے جیت درج کرائیں تاکہ فرقہ پرست قوتوں کو منہ توڑ جواب دے کر ریاست کے تینوں خطوں میں یکساں ترقی کے ساتھ ساتھ ریاست کی منفرد پہچان کی حفاظت یو یقینی بنایا جا سکے ۔ کانگریس پارٹی نے اتوار کو جنوبی کشمیر کے لوگوں سے پھر ایک بار اپیل کی ہے کہ وہ اپنے قیمتی ووٹ سے فرقہ پرست ،جھوٹ اور فریب پر مبنی سیاست دانوں کو شکت سے دو چار کر کے کانگریس امیدوار غلام احمد میر کو بھاری مارجن سے جیت درج کرانے میں اپنا ووٹ استعمال کریں تاکہ ریاست میں خوشخالی اور تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کی منفرد پہچان کو بچایا جا سکے بیاں میں مذید کہا گیا ہے کہ کچھ دھوکہ اور فریب پر مبنی سیاسی لیڈران اور پارٹیوں نے ووٹ بٹور نے کی خاطر لوگوں جھوٹے خواب دیکھا کر گمرہ کیا ہے ۔کانگریس نے کہا کہ ہم اس بات کے وعدہ بند ہیں کہ ہم لوگوں کی سیفٹی اور سیکورٹی کے ساتھ ساتھ ریاست کی مجوعی تعمیر و ترقی خاص کر جنوبی کشمیر کے لئے جس کو پی ڈی پی کے دور اقتدار کے گزشتہ تین سال کے دوران مکمل طور نظر انداز کیا گیا ہے ۔جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں29اپریل کی پولنگ پر تذ کرہ کرتے ہوئے پارٹی ترجمان نے کولگام کے عوام سے اپیل کی ہے کہ آپ اپنے قیمتی ووٹ سے پردیش کانگریس کے صدر اور پارلیمانی انتخاب اننت ناگ نشت کے امیدوار غلام احمد میر کو کامیاب بنا کر اس اہم موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دینے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے بتایا مزکورہ انتخاب کا اثر ملک کے ہر ایک چیز پر پڑ سکتا ہے۔انہوں نے بتایا مرکز میں فرقہ پرست پارٹیاں اقتدا پر بر جمان رہنے کے لئے طرح طرح کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اس لئے آپ کا ووٹ ریاست کے لئے انتہائی اہم ہے جس کو کسی بھی حالت میں ضائح نہیں ہونا چاہے ۔انہوں نے بتایا بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتخابی منشور کے مطابق وہ ریاست جموں کشمیر کی منفرد پہچان کو ختم کرنے کے پیچھے لگے ہیں انہوں نے بتایا ملک کی عوام کو اس طرح سے گمرہ کیا جا تا ہے ۔جبکہ ریاست جموں کشمیر کا خصوصی درجہ کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا ہے ۔ترجمان نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ فرقہ پرستوں کو شکست دینے اور ان خصوصی دفعات کی حفاظت کے لئے غلام احمد میر کو اپنے ووٹ سے جیت درج کریں تاکہ ریاست میں امن اور یکسان ترقی کا دور شروع ہو سکے ´۔۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا