”ہندوستان زندہ باد تھا، ہے ، اور رہے گا“

0
0

سنی دیول سے ملاقات میں مودی نے کہا
یواین آئی

نئی دہلیوزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے والے مشہور اداکار سنی دیول سے آج ملاقات کی اور ان کی سپر ہٹ فلم ’غدر‘کا ڈائیلاگ بولتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ایک بات پر متفق ہیں کہ ہندوستان زندہ باد تھا، ہے اور رہے گا۔ وزیر اعظم نے سنی دیول سے ملاقات کی اطلاع دیتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ”سنی دیول کی انکساری اور بہتر ہندوستان کی ان کی خواہش نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے ۔ آج ان سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہم گرداس پور میں ان کی فتح کے تئیں پرامید ہیں۔ ہم دونوں ایک بات پر اتفاق کرتے ہیں – ہندوستان زندہ باد تھا، ہے ، اور رہے گا!“۔ قابل ذکر ہے کہ سنی دیول گزشتہ ہفتے ہی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے اور پارٹی نے انہیں گرداس پور لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بنایا ہے ۔ آنجہانی اداکار ونود کھنہ نے چار بار یہ سیٹ بی جے پی کے لئے جیتی تھی۔ پارٹی نے اس بار اس سیٹ پر سنی دیول پر دا¶ لگایا ہے ۔ سنی دیول مشہور اداکار دھرمیندر کے بیٹے ہیں۔ دھرمیندر نے بھی بی جے پی کے لئے راجستھان کی بیکانیر سیٹ پر لوک سبھا انتخابات میں جیت درج کی تھی۔ دھرمیندر کی بیوی اور اداکارہ بھی ہیما مالنی اترپردیش کی متھرا لوک سبھا سیٹ سے ایم پی ہیں اور وہ اس بار بھی اسی سیٹ سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔سنی دیول پیر کے روز گرداس پور سیٹ سے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے ۔ ان کا مقابلہ کانگریس کے ایم پی سنیل جاکھڑ سے ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا