فلم انڈسٹری کے اسٹار میکر تھے کیدار شرما

0
0

یو این آئی
ممبئی، ´// بالی ووڈ میں کیدار شرما کا نام ایک ایسے فلمساز کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے راج کپور، بھارت بھوشن، مدھوبالا، گیتابالی، مالا سنہا اور تنوجا جیسی نامور فلمی شخصیات کو فلم انڈسٹری میں قائم کرنے میں اہم کردار نبھایا۔پنجاب کے نرول شہر (اب پاکستان میں) 12 اپریل 1910 کو پیدا ہوئے کیدار شرما نے اپنی ابتدائی تعلیم امرتسر سے پوری کی۔ اس کے بعد وہ کام کی تلاش میں ممبئی آ گئے لیکن وہاں کام نہیں ملنے کی وجہ سے وہ امرتسر لوٹ آئے ۔ اس درمیان انہوں نے امرتسر کے خالصہ کالج سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کی۔ سال 1933 میں کیدار شرما کو دیوکی بوس کی ہدایت میں فلم پران بھگت دیکھنے کا موقع ملا۔ اس فلم سے وہ اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ فلموں میں ہی اپنا کیریئر بنائیں گے ۔ اپنے اسی خواب کو پورا کرنے کے لئے کیدار شرما کلکتہ چلے گئے ۔ کلکتہ میں کد ارشرما کی ملاقات فلم ساز دیوکی بوس سے ہوئی اور ان کی سفارش سے انہیں نیو تھیٹر میں بطور سنیماٹوگرافر شامل کر لیا گیا۔ سال 1934 میں آئی فلم ‘سیتا’ بطور سنیما ٹوگرافر کیدار شرما کی پہلی فلم تھی۔ اس کے بعد نیو تھیٹر کی فلم ‘انقلاب’ میں کیدار شرما کو ایک چھوٹی سے کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ سال 1936 میں آئی فلم ‘دیوداس’ کیدار شرما کے فلمی کیریئر کی اہم فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں وہ بطور قصہ گو اور گیت کار کے کردار میں تھے ۔ فلم ہٹ رہی اور کیدار شرما فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔ سال 1940 میں کیدار شرما کو ایک فلم ‘تمہاری جیت’ کی ہدایت کا موقع ملا لیکن بدقسمتی سے یہ فلم مکمل نہیں ہو سکی۔ کیدار شرما نے اس کے بعد ‘اولاد’ فلم کو ہدایت کی جسکی کامیابی کے بعد وہ کسی حد تک بطور ڈائریکٹر اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ سال 1941 میں انہیں ‘چترلھا ا’ فلم کو ہدایت کرنے کا موقع ملا۔ فلم کی کامیابی کے بعد کیدار شرما بطور ڈائریکٹر فلم انڈسٹری میں قائم ہو گئے ۔ ان سب کے ساتھ ہی فلم چترلیکھامیں نہانے کا منظر بہت مقبول ہوا تھا جو فلم اداکارہ مہتاب پر فلمایا گیا تھا۔ اس فلم کے بعد مہتا ب ناظرین کے درمیان کافی مقبول ہوئی تھی لیکن فلم کے آغاز کے وقت مہتاب نہانے کے سین دینے کے لئے تیار نہیں تھیں۔کیدار شرما نے جب مہتا ب سے نہانے کے سین کی تجویز پیش کی تو مہتا ب بولی "یہ منظر آپ ناظرین کیلئے رکھنا چاہتے ہیں یا صرف اپنی خوشی کے لئے ” کیدار شرما نے تب مہتاب کو سمجھایا "دیکھو سیٹ پر اداکارہ اور ڈائریکٹر کا رشتہ باپ بیٹی کا ہوتا ہے "۔ کیدار شرما کی یہ بات مہتا ب کے دل کو چھو گئی اور اس نے کیدار شرما کے سامنے یہ شرط رکھی کہ اس سین کے شوٹ ہونے کے وقت صرف وہیں موجود رہیں گے ۔سال 1947 میں کیدار شرما نے نیل کمل کے ذریعے راج کپور کو سلور ا سکرین پر پہلی بار پیش کیا۔ راج کپور اس کے سابق کیدار شرما کی یونٹ میں کلپیر بوائے کا کام کیا کرتے تھے ۔ سال 1950 میں کیدار شرما نے فلم باورے نین بنائی اور اداکارہ گیتا بالی کو پہلی بار بطور اداکارہ کام کرنے کا موقع دیا۔سال 1950 میں ہی کیدار شرما کی ایک اور سپر ہٹ فلم ‘جوگن’ ریلیز ہوئی۔ فلم میں دلیپ کمار اور نرگس اہم کردار میں نظر آئے ۔ کیدار شرما کی یہ خوبی تھی کہ جس اداکار، اداکارہ کے کام سے وہ خوش ہوتے اسے پیتل کی دو اننی دے کر نوازا کرتے ۔ راج کپور، دلیپ کمار، گیتابال¸ اور نرگس کو یہ اعزاز حاصل ہوا تھا۔کیدار شرما نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری سے بھی ناظرین کا دل جیت لیا۔ ان فلموں میں انقلاب، پجارن،ودیاپت، بڑی بہن، نیکی اور بدی شامل ہے ۔ انہوں نے کئی فلموں کیلئے گیت بھی لکھے ۔ کیدار شرما نے بچوں کے لیے بھی کئی فلمیں بنائی۔ ان میں جیدیپ، گنگا کی لہریں، گلاب کے پھول، 26 جنوری، ایکتا ، چتک ، مرشا کا چتر ، ماکتیرتھ اور خدا حافظ شامل ہے ۔تقریبا پانچ دہائی تک اپنی فلموں کے ذریعے ناظرین کے دل پر راج کرنے والے عظیم فلمساز کیدار شرما 29 اپریل 1999 کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا