پی ڈی پی۔بھاجپاایک ہی سکے کے دورُخ

0
0

غلام نبی آزادکیخلاف محبوبہ مفتی کی بیان بازی ان کی بوکھلاہٹ کانتیجہ:چوہدری یاسمین
کہاسبز۔زعفرانی اتحاد زہرکاپیالہ نہیں اقتدارکانشہ تھا،اتحادٹوٹاہے ابھی تارجڑے ہوئے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں //پی ڈی پی اوربھاجپاکوایک ہی سِکے کے دورُخ قرار دیتے ہوئے نوجوان کانگریس رہنماچوہدری محمد یاسمین نے امرناتھ اراضی تنازعے سے متعلق محبوبہ مفتی کے اُس بیان کوحیران کن اور شرمناک قرار دیاہے جس میں پی ڈی پی صدرنے کہاکہ”غلام نبی آزاد نے ہزاروں کنال اراضی امرناتھ شرائین بورڈ کودی، اوردفعہ 370کی دھجیاں اُڑادیں“۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد یاسمین نے پی ڈی پی صدرکی بیان بازی کوان کی بوکھلاہٹ کانتیجہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ پی ڈی پی دراصل بھاجپاکی ہی پیداوارہے جو 2008میں بھی بھاجپاکے خانوں میں رنگ بھرنے کاکام کررہی تھی اور کانگریس سے اتحاد توڑنااسی سازش کانتیجہ تھا۔نوجوان کانگریس رہنمانے کہاکہ غلام نبی آزادنے اپنے مختصر دورمیں ریاست جموں وکشمیرکے تینوں خطوں میں یکساں تعمیروترقی کاجوانقلابی سلسلہ شروع کیااُسے پی ڈی پی بوکھلاہٹ کاشکارہوگئی اور اپنے لئے تنگ ہوتی زمین بھانپتے ہوئے اُس نے حکومت سے حمایت واپس لے ۔اُنہوں نے کہاکہ 2008میں پی ڈی پی نے بھاجپا کیخلاف ظاہری مہم چلاتے ہوئے اہلیان کشمیرسے ووٹ بٹورے اور بعد میں اِسی کی گود میں بیٹھ کراپنااصلی چہرہ بے نقاب کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ ناپاک اتحاد مخلوط حکومت کی مدت پوری نہ کرپایاکیونکہ یہ سازشی گروے کاٹولاتھاجواقتدارکی لالچ میں ریاست کے تینوں خطوں میں تفریق پیداکرنے کیلئے بناتھا۔اُنہوں نے کہاکہ پی ڈی پی اوربھاجپاکااتحادٹوٹا ہے لیکن ابھی ان کے تارجُڑے ہوئے ہیں،دونوں عوام کو مذہب وذات اورعلاقہ کی بنیاد پرتقسیم کرکے ووٹ بٹورناچاہتے ہیں تاکہ پھر سے ہاتھ ملالیں۔اُنہوں نے محبوبہ مفتی کے اس بیان کو بھی حیران کن بتایاجس میں اُنہوں نے بھاجپاکیساتھ اتحاد کو زہرکاپیالہ قراردیا،چوہدری یاسمین نے کہاکہ پی ڈی پی کیلئے بھاجپاکیساتھ اتحاد زہرکاپیالہ نہیں بلکہ اقتدار کانشہ تھا جسے اب ریاستی عوام سمجھ چکی ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ سبز۔زعفرانی اتحاد نہ ہی زہرکاپیالہ تھااورنہ ہی تیل اورگھی کارشتہ بلکہ یہ اقتدار کانشہ تھا جس نے ریاست جموں وکشمیرکے بھائی چارے کو زبردست نقصان پہنچایااور اس کاخمیازہ ان جماعتوں کورواں پارلیمانی انتخابات میں بھگتناپڑےگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا