بھاجپا کے وعدے جھوٹے ثابت : نیشنل کانفرنس

0
0

پارٹی دفتر جکھینی میں اجلاس منعقد ، نوجوانوں کی این سی میںشمولیت
ونے شرما
ادھمپور//نیشنل کانفرنس کے ضلع ذیلی صدر سورن سنگھ کی سربراہی میں جکھےنی پارٹی آفس میں نوجوانوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ سورن سنگھ نے کہا کہ آج ادھمپور کا نوجوان بی جے پی سے تنگ ہو چکا ہے ۔ان کے جھوٹے وعدوں میں پھنسنے والا نہیں ہے ۔مودی نے صرف لوگوں سے جھوٹ بولا اور 15 لاکھ روپے لوگوں کے اکاو¿نٹ میں جمع کر کے کا ان کا وعدہ بھی جھوٹا ثابت کیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے ہر سال 2 کرووڑ نوکریوںکی بات بھی کہی تھی لیکن وہ بھی کورا جھوٹ تھا۔ اوران کی ریاست کی حکومت بھی کچھ نہیں کر پائی ۔بی جے پی پی ڈی پی حکومت میں صرف لوگوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوا اور لوگوں کا ان پر سے یقین اُٹھ گیا۔لہذا آج ہر طرف نیشنل کانفرنس کی جانب نوجوان بڑھ رہیں ہیں۔ بھارت الیکشن کمیشن نے بھی اسمبلی انتخابات نہ کرا کر ثابت کر دیا کہ وہ بھی مودی کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد اسمبلی انتخابات کروائیں جائیں تاکہ لوگوں میں یقین بحال ہو سکیں۔اس موقع پر این سی ضلع خزانچی اشوک کمار، امت شرما، اجے کمار، سنجے کماروغیرہ موجود رہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا