پورا ہندوستان چوکیدار بنے گا اور گاؤں سے لیکر شہر تک ملک کا بچہ بچہ چوکیداری کرے گا
یواین آئی
ہردوئی؍؍اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹروں کو اپنی جانب مائل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی 130 کروڑ عوام کے آنکھوں کے سپنے انہیں سونے نہیں دیتے ۔ وہ ان کے خواب انہیں دن رات چلتے رہنے کی راغب کرتے ہیں۔ہردوئی کے سی ایس این انٹر کالج میں بی جے پی کی ‘وجے سنکلپ ریلی’ سے خطا ب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کہا کہ پورا ہندوستان چوکیدار بنے گا اور گاؤں سے لیکر شہر تک ملک کا بچہ بچہ چوکیداری کرے گا۔اور عوام مل کرایک بار پھر بی جے پی کی حکومت کا انتخاب کر کے مستحکم ہندوستان کی تعمیر میں اہم حصہ داری نبھائیں گے ۔ریزرو سیٹ ہونے کی وجہ سے مسٹر مودی کے پورے خطاب کا مرکز بی ایس پی سپریمو مایاوتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘‘بی ایس پی نے بابا صاحب کے نام پر حکومتیں بنائیں لیکن ان کے لئے بہن جی کے من میں کتنا احترام ہے اس کی سچائی بیان کرنا ضروری ہے ۔ مودی کو ہٹانے کے نام پر بہن جی ان سے جاکر ملی ہیں جو بابا صاحب کی بے عزتی کرنے کا ایک بھی موقع ہاتھ سے نہیں گنواتے تھے ۔جو بابا صاحب کو ‘‘ زمین مافیا’’ کہتے تھے اور دلتوں کی زندگی اجیرن کر رکھی تھی آج بہن جی کی ان سے خاص دوستی ہے ۔ بی ایس پی پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے نام پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے عظیم ماہر اقتصادیات و آئین ساز کے احترام میں دنیا کے پانچ مقامات پر‘ پنچ تیرتھ’’ کا انعقاد کرایا ہے ۔14 اپریل 2017 کو بابا صاحب کی جینتی کے موقع پر بھیم ایپ کو لانچ کیا۔ جبکہ ڈاکٹر صاحب سے ہمدردی اور ان کے نظریات پر چلنے کا دم بھرنے والی مایاوتی آج بابا صاحب کے بے عزتی کرنے والوں سے گلے مل رہی ہیں اور ان کے حق میں ووٹ مانگ رہی ہیں۔مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے بابا صاحب امبیڈکر کے احترام اور وقار بڑھانے کا کام کیا ہے ۔گذشتہ پانچ سالوں میں دہلی، مئو، رامپور، ممبئی اور لندن میں باباصاحب سے جڑے پانچ اسمارکوں کو‘‘ پنچ تیرتھ’’ کے طور پر فروغ دیا گیا ہے ۔ یہ کام جو آج کئے جارہے ہیں پانچ سال قبل بھی ہوسکتے تھے لیکن کانگریس کو اپنے خاندان کے آگے کوئی دکھائی نہیں دیتا۔اس لئے اس نے بابا صاحب جیسے عظیم شخصیتوں کو بھی نظر انداز کیا۔انہوں نے کہا کہ آج گاؤں میں غریب سے غریب کے پاس بھی موبائل فون ہے کیونکہ پہلے کے مقابلے اب یہ فون بہت سستا ہوگیا ہے ۔ فون اسلئے سستا ہوا ہے کیونکہ آج موبائل ہندوستان میں ہی بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فون بنانے والی کمپنیوں کی تعداد تقریبا 125 ہوچکی ہے ۔ انٹر نیٹ مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ دھیما چلتا تھا لیکن آج حالات بالکل برعکس ہے ۔انہوں نے ایک بار پھر ایس پی۔ بی ایس پی پر دہشت گردی کے تئیں نرمہ گوشہ رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پلوامہ میں جب دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا اس وقت ایس پی۔ بی ایس پی والے پاکستان کے بیانوں کو ہی صحیح مان رہے تھے ۔وہ ہمارے فوجیوں کی بات نہیں مانتے ۔کیا ایسے لوگوں کے ہاتھ میں ملک محفوظ رہ سکتا ہے