سب ضلع کوٹرنکہ میں اور لوڈنگ عروج پر انتظامیہ خاموش تماشائی

0
0

سموٹ میں آٹو میجک ہوا حادثے کا شکار تین افراد شدید زخمی
نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ// سب ضلع کوٹرنکہ میں گاڑیوں پر اور لوڈنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ایسا لگتا ہے کہ پولیس انتظامیہ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہیں کچھ بھی دکھتا نہیں نہ جانے کب کوئی بڑا حادثہ پیش آجائے۔ زرائع کے مطابق کوٹرنکہ سے سموٹ کی طرف جارہا ایک آٹو میجک زیر نمبر 8632 سموٹ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگیا جس میں تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ افسوس تو اس بات کا ہے کہ کوٹرنکہ کی انتظامیہ کتنی لاپرواہی کا شکار ہے کسی کو کوئی ٹس مس نہیں پولیس انتظامیہ غفلت کی نیند میں مست نظر آرہی ہے یہاں تک کہ کوٹرنکہ بازار میں بھی کوئی ٹریفک کا نظم و نسق نہیں جگہ جگہ گاڑیوں کی پارکنگ جس کی وجہ سے مسافروں کو بازار میں پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں پر جو اور لوڈنگ ہوتی ہے اس کا شمار ہی نہیں گاڑیوں کی دائیں بائیں سواریاں لٹکی ہوتی ہیں جس کا اندازہ دی گئی تصاویر میں لگایا جاسکتا ہے مالک نہ کرے کہیں یہ گاڑیاں اتنی سواریوں کے ساتھ حادثے کا شکار ہوجائے تو کتنے گھر اجڑ سکتے ہیں۔ انتظامیہ کی آنکھوں پر جو سیاہ پٹیاں بندھی ہیں وہ اتر جائیں اور یہاں کا ٹریفک نظام کچھ بہتر ہوجائے۔ خاص کر بازار سے ہسپتال کی جانب جانے والی سڑک پر گھنٹوں جام لگنا تو ایک معمول سا بن گیا ہے ۔اگر کسی مریض کو ایمرجنسی ہسپتال پہنچانا ہو تو بہت ہی مشکل ہو جاتا ہے کیوں سنگل سڑک ہونے کیا وجہ سے وہاں بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت رہتی ہے ۔جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس سڑک پر چلنے والی جو بڑی گاڑیاں ہیں ان کے لئے کو متبادل راستہ نکالا جائے تاکہ ان مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا