اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری تشویشناک

0
0

استاتذہ کے نہ آنے پر گورنمنٹ پرائمری اسکول پھوگری رہا بند
نریندر سنگھ ٹھاکر
رام نگر //استادوں کے نہ آنے پر آج گورنمنٹ پرائمری سکول پھوگری بند رہا ۔ بتا دیں کہ یہ اسکول زون کلوتا میں پایا جاتا ہے وہیں جب ہیڈ ماسٹر رتن سنگھ سے اس معاملے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس اسکول میں دو استاد تعینات کئے گئے ہیں ایک کو ZEO دفتر میں کچھ دفتری کام سے بھیجا گیا ہے اور دوسرے کو ایس ڈی ایم دفتر میں اٹیچ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ اسکول بند رہا۔ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا بھی اسکول نہیں بلکہ ایک اور بھی اسکول بند ہے جس کا نام گورنمنٹ پرائمری سکول کلوتی ہے جہاں پر بھی استاد غیر حاضر ہیں۔وہیں اسی معاملے کو لے کر جب نمائندہ کی بات زون کلونتا میں تعینات کئے گئے زیڈ ای او سدیش کمار شرما سے رابطہ قائم کیا گیا تو ان کا کہنا تھا انہیں اس بات کا پہلے پتہ نہیں تھا لیکن اب آپ کے ذریعے اس معاملے کے پتہ چلا ہے تو وہ جلد ہی اس مسائل کی منصفانہ تحقیقات کریں گے اور اس معاملے میں ملوث پائے جانے والے ملازمین پر بھی سخت کارروائی عمل میں لائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا