لوک سبھا الیکشن ملک کے پچاس سال کا مستقبل طے کرے گا:رام دیو
یواین آئی
پٹنہ؍؍یوگا گرو بابا رام دیو نے وزیراعظم نریندر مودی کے قوم پرستی کی حمایت کرتے ہوئے آج کہاکہ اس مرتبہ کا لوک سبھا انتخاب ملک کے پچاس سال کا مستقبل طے کرے گا۔ یو گا گرو نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ تعلیم اور عزت وقار سبھی کوملنا چاہئے ۔ ذات میں یقین کرنا اچھی بات ہے لیکن ذات پات سے زیادہ قوم پرستی کی ضرورت ہے ۔ جو وزیراعظم نریندر مودی کا ایجنڈا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قوم پرستی کے مسئلے پر وہ مسٹر مودی کے ساتھ ہیں۔بابا رام دیو نے کہاکہ سال 2019 کا لوک سبھا انتخاب ملک کے پچاس سالوں کا مستقبل طے کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان اب بدل رہا ہے ۔ انہوں نے ووٹ کسے دیں کہ متعلق پوچھے گئے سوال پر کہاکہ پالیسی اور نیت کو دیکھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) امیدوار کے حق میں ووٹنگ کی جانی چاہئے ۔ وزیراعظم مسٹر مودی کی قیادت میں ہندوستان کا وقار دنیامیں بڑھا ہے ۔ بیر و ن ملک مسٹر مودی کے کاموں کی تعریف ہورہی ہے ۔ یوگا گرو نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ان کے ذاتی تعلقات ہیں لیکن ملک کا مستقبل مسٹر مودی کے ہاتھ میں ہی محفوظ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی کے لئے پٹنہ صاحب سے بی جے پی امیدوار اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کو مبارک باد دینے کیلئے ہی پٹنہ آئے ہیں