کشتواڑ میں رات کا کرفیو لگاتار جاری

0
0
یواین آئی
 جموں؍؍کشتواڑ میں 9 اپریل کو آر ایس ایس لیڈر چندر کانت سنگھ اور اْن کے ذاتی محافظ کی ہلاکت کے بعد سے رات کا کرفیو لگاتار جاری ہے۔ضلع مجسٹریٹ انگریز سنگھ رانا نے بتایا کہ کشتواڑ میں رات کا کرفیو لگاتار جاری رہے گا۔ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کشتواڑ قصبہ اور ملحقہ علاقوں میں رات دس بجے سے صبح کے چار بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ علاوہ ازیں دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت چار یا چار سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔قابل ذکر ہے کہ کشتواڑ میں 9 اپریل کو دن دھاڑے بندوق براداروں نے ضلع ہسپتال کشتواڑ میں گھس کر آر ایس ایس کے لیڈر چندر کانت سنگھ اور اْن کے ذاتی محافظ پر گولیاں بر سائی تھیں جس کے نتیجے میں ذاتی محافظ برسر موقع ہی ہلاک ہوا تھا اور چندر کانت بعد ازاں دم توڑ بیٹھے تھے۔واقعے کے بعد حکام نے قصبے میں کرفیو نافذ کیا تھا تاہم ایک ہفتے کے بعد دن کا کرفیو ہٹایا گیا تھا۔بتادیں کہ یہ کشتواڑ میں گذشتہ چھ  ماہ کے دوران اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ قصبہ کشتواڑ میں یکم نومبر 2018 ء کو نا معلوم بندوق برداروں نے بی جے پی کے ریاستی سکریٹری انیل پریہار اور ان کے بھائی اجیت پریہار کو گولیاں مار کر ہلاک کیا تھا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا