وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ ، کھاگ ، خانصاحب علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان

0
0

نلہ ناگ ، دودھ پتھری اور یوسمرگ سیاحتی مقامات کی حالت بھی ناگفتہ بہہ
شاہین امین
بڈگام//وسطی ضلع بڈگام کے دور ا±فتادہ علاقوں جن میں بیروہ ، خانصاحب ، کھاگ شامل ہیں ۔میں بنیادی سہولیات کا فقدان پایا جارہا ہے جس کے نتیجے میں لوگ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔ نمائندے شاہین امین کے مطابق حکومت کی جانب سے اگر چہ لوگوں کو بنیادی سہولیا ت فراہم کرنے کے سلسلے میں یقینی دہانیاں دی جارہی ہیں تاہم وسطی ضلع بڈگام کے دور ا±فتادہ علاقوں بیروہ ، خانصاحب ، کھاگ ، ماگام اور چرار شریف میں بنیادی سہولیات کے باعث لوگ پریشان ہو گئے ہیں۔ مقامی شہری ریاض احمد کے مطابق پینے کے پانی کی قلت ، رابط سڑکوں کی خستہ حالت کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ مذکورہ شہری نے بتایا کہ پانی کی قلت کے باعث وہ ندی نالوں کا ناصاف پانی پینے پر مجبو رہو گئے ہیں۔ اگر چہ اس سلسلے میں متعلقین کو بھی آگاہ کیا گیا تاہم وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔ وسطی ضلع بڈگام میں قائم سیاحتی مقامات کی بھی حالات متغیر ہے اور وہاں پر سیر وتفریح پر آنے والے سیلانیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبو رہوناپڑرہا ہے۔ نمائندے نے بتایا کہ نلہ ناگ ، دودھ پتھری ، یوسمرگ سیاحتی مقامات کی اور جانے والے سیاحوں کو پاپڑ بیلنے پڑ رہے ہیں کیونکہ رابط سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا